مضامین بشیر (جلد 2) — Page 583
۵۸۳ مضامین بشیر حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ کے لئے اجتماعی دعا اور صدقہ کا انتظام ا۔قادیان سے آئے ہوئے تازہ خطوط سے معلوم ہوتا ہے کہ سب دوست خدا کے فضل سے خیریت سے ہیں۔البتہ ڈاکٹر بشیر احمد صاحب ایگزیما کی وجہ سے بیمار ہیں اور گزشتہ ایام میں زیادہ تکلیف رہی ہے۔اس کے علاوہ بھائی چوہدری عبدالرحیم صاحب بوجہ تقاضائے غم کمزور ہو رہے ہیں۔ان ہر دو اصحاب کے لئے جن میں سے مکرم بھائی صاحب نہایت پرانے اور مخلص بزرگوں میں سے ہیں اور ڈاکٹر صاحب واقف زندگی مخلص کا رکن ہیں ، دعا فرمائی جائے۔۲۔قادیان سے یہ بھی اطلاع ملی ہے کہ جب انہیں حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی موجودہ علالت کے متعلق میری تار پہنچی تو فوراً سب دوستوں کو جمع کر کے اجتماعی دعا کی گئی اور صدقہ اور امداد غرباء کے لئے دوسور و پیہ چندہ جمع کیا گیا اور تین بکرے ذبح کرائے گئے۔۳۔امیر جماعت قادیان نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ قادیان میں ایک غیر مسلم پناہ گزین نے اصرار کے ساتھ درخواست کی ہے کہ اس کے لئے دعا کی اور کرائی جائے کہ اُس کی شراب کی عادت چھوٹ جائے۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ خدا کے فضل سے قادیان میں ہمارے دوستوں کا دینی اور اخلاقی اثر مخالف ماحول کے باوجو د شریف طبقہ میں ترقی کر رہا ہے۔دوست دعا کریں کہ اس غیر مسلم پناہ گزین کی شراب کی عادت چھوٹ جائے تا کہ یہ اُس کے لئے مزید تقویت کا موجب ہو۔( مطبوعہ الفضل ۱۵/ جولائی ۱۹۴۹ء)