مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 582 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 582

مضامین بشیر ۵۸۲ قادیان میں ایک احمدی نوجوان کی گرفتاری قادیان سے محترمی بھائی عبد الرحمن صاحب قادیانی اطلاع دیتے ہیں کہ ان کے لڑکے عبدالسلام کو قادیان میں گرفتار کر لیا گیا ہے اور گرفتاری کے بعد ضمانت پر رہا کیا گیا ہے۔بھائی صاحب سب دوستوں سے دعا کی درخواست کرتے ہیں۔ابھی تک گرفتاری کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔مگر اس قدر معلوم ہوا ہے کہ عزیز عبد السلام چند دن ہوئے مشرقی بنگال سے ہوتا ہوا با قاعدہ پرمٹ کے ساتھ قادیان گیا تھا تا کہ مقدس مقامات کی زیارت کے علاوہ اپنے والد صاحب محترم اور دوسرے بزرگوں سے ملاقات کر سکے اور تین چار دن میں واپسی کا ارادہ رکھتا تھا۔دوست دعا سے امدا د فرما ئیں کہ اللہ تعالیٰ حافظ و ناصر ہو۔آمین۔( مطبوعہ الفضل ۱۳ / جولائی ۱۹۴۹ء)