مضامین بشیر (جلد 2) — Page 443
۴۴۳ مضامین بشیر کے متعلق عجوبہ پسندی کے طریق پر قیاس آرائی ترک کر کے خدا کی تقدیر پر فی الجملہ ایمان لائیں اور اپنی دعاؤں اور اعمال صالح سے اس تقدیر کو قریب تر لانے کی کوشش کریں اور سب سے بڑھ کر یہ کہ قادیان کے فراق میں اس مقدس فرض کو نہ بھولیں جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت نے ہم پر عاید کیا ہے کہ شاید یہی قادیان کی واپسی کی کنجی ہو۔وآخر دعوانا ان الحمد لله ربّ العلمين۔نوٹ : میں اس وقت بیمار ہوں اور اس مضمون کو اس تفصیل سے نہیں لکھ سکا جس کا یہ حق دار تھا مگر بہر حال اس کا مرکزی نقطہ اس مضمون میں آگیا ہے خدا ہی سب کو تو فیق عطا کرے کہ اس کی رضا کے تحت زندگی گذاریں اور ہم اور ہماری نسلیں خدا کی اس از لی تقدیر کو پورا کرنے والے ہوں جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت کے ساتھ وابستہ ہے۔( مطبوعه الفضل ۱۲؍ دسمبر ۱۹۴۸ء)