مضامین بشیر (جلد 2) — Page 811
ایک غلطی کی اصلاح مضامین بشیر الفضل مورخہ 2 مارچ ۱۹۵۰ء میں میرا ایک مضمون ” فاروقی صاحب کے تبصرہ پر تبصرہ “ شائع ہوا ہے جس میں فہیم احمد صاحب فارمرقی ایم اے کے اس تبصرہ کا جواب ہے جو فاروقی صاحب کی طرف سے حضرت امیرالمؤمنین خلیفہ اسی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی کتاب ”اسلام اور زمین کی ملکیت کے متعلق لاہور کے ہفت روزہ اخبار ” آفاق میں شائع ہوا تھا۔مجھے افسوس ہے کہ حسب دستور کچھ تو کا تب صاحب نے اور کچھ پریس والوں نے میرے اس مضمون کو کافی مسخ کرنے کی کوشش کی ہے۔بعض دوسری غلطیاں تو غالباً دوست خود غور کر کے درست کر سکیں گے مگر ایک غلطی ایسی ہے کہ شاید از خود اس کی اصلاح کی طرف خیال نہ جائے۔صفحہ ۵ کالم۳ کے آخری نصف حصہ میں ایک فقرہ یوں درج ہے۔” دوسری انتباہ کے نتیجہ میں زندگی کا خاتمہ ہو جائے گا۔اس فقرہ کی صحیح صورت یوں ہے :۔” دوسری انتہاء کے نتیجہ میں اجتماعی زندگی کا خاتمہ ہو جائے گا“ احباب صحت فرما ئیں۔باقی ہر حصہ آخری کالم کے کناروں کے حروف کٹ جانے کی وجہ سے خراب ہو گیا ہے اس کا تو اب کوئی علاج نہیں۔( مطبوعه الفضل ۱۲ مارچ ۱۹۵۰ء)