مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 718 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 718

مضامین بشیر ZIA ۲۔اپنی ولدیت ۳۔اپنی سکونت اور موجودہ پتہ اور ۴۔استحقاق کا اندراج ہونا چاہئے۔استحقاق سے مراد یہ ہے کہ انہیں اس بات کی صراحت کرنی چاہئے کہ وہ کس وجہ سے اس پارٹی میں شمولیت کا حق رکھتے ہیں۔آیا ان کا کوئی قریبی رشتہ دار قادیان میں ہے۔یا وہ عرصہ دراز کے بعد کسی بیرونی ملک سے واپس آئے ہیں۔یا اسی قسم کا کوئی اور حق جو قابل قبول اور قابل ترجیح سمجھا جائے۔یہ بات پھر بیان کر دینی ضروری ہے کہ ابھی تک حکومت کی طرف سے اس پارٹی کی اجازت نہیں ملی اور اس پارٹی کا جانا لازماً اس شرط کے ساتھ مشروط ہے کہ اجازت مل جائے نیز یہ بھی ضروری نہیں کہ ہر درخواست کنندہ کو اجازت دے دی جائے۔بلکہ زیادہ درخواستوں کی صورت میں لازماً محدود انتخاب کرنا ہوگا۔) مطبوعه الفضل ۵/نومبر ۱۹۴۹ء)