مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 717 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 717

212 مضامین بشیر جلسہ سالانہ پر قادیان جانے والی پارٹی خواہش مند دوست اپنے نام پیش کریں ا تجویز کی گئی ہے کہ قادیان کے اس جلسہ پر جو دسمبر کے آخری ہفتہ میں منعقد ہوگا ، چالیس دوستوں کی ایک منظم پارٹی عارضی پر مٹ پر قادیان بھجوائی جائے۔جو تین چار دن قادیان ٹھہر کر واپس آجائے گی یہ پارٹی حکومت مغربی پنجاب کی اجازت اور وساطت سے قادیان بھجوائی جائے گی اور اسی طرح حکومت ہند کی اجازت بھی ضروری ہوگی اور گو ابھی تک نہیں کہا جا سکتا کہ اس پارٹی کو قادیان جانے کی اجازت ملے گی یا نہیں، لیکن احتیاطاً ضروری ہے کہ ہم اس کے متعلق اپنی طرف سے تیاری مکمل کر لیں۔سو جو دوست اس پارٹی میں شامل ہونا چاہیں وہ مجھے اپنے نام اور ضروری کوائف لکھ کر بھجوا دیں لیکن ایسے دوستوں کو مندرجہ ذیل امور مدنظر رکھنے چاہئیں۔ا۔یہ پارٹی غالباً چالیس افراد پر مشتمل ہوگی جن میں سے بعض بیرون ممالک سے آئے ہوئے مبلغ ہوں گے اور بعض دوسرے مبلغ ہوں گے اور بعض ایسے دوست ہوں گے جو عرصہ دراز سے قادیان نہیں جاسکے اور بعض دوسرے دوست ہوں گے جن کے قریبی عزیز اس وقت قادیان میں مقیم ہیں۔وغیرہ ذالک۔پس لازماً ہمارا انتخاب بہت محدود ہوگا۔اس لئے جو دوست درخواست دیں انہیں یہ نہیں سمجھنا چاہئے کہ ان کی درخواست بہر حال منظور ہو جائے گی۔۲۔جو دوست اس پارٹی میں شامل ہوں گے انہیں جلسہ ربوہ کی شرکت سے محروم رہنا پڑے گا۔کیونکہ اس سال قادیان کا جلسہ سالانہ اور ربوہ کا جلسہ سالانہ ایک ہی تاریخوں میں منعقد ہو رہے ہیں۔۳۔اگر یہ ضروری سمجھا گیا کہ اس پارٹی کے اخراجات شامل ہونے والے دوستوں پر ڈالے جائیں تو ہر دوست کو ایسے اخرجات کا بوجھ خود برداشت کرنا ہوگا۔سوائے ایسے غریب دوستوں کے جن کے لئے یہ خرچ تکلیف ما لا يطاق کا رنگ رکھتا ہو۔پس اوپر کی تین شرائط کو مدنظر رکھتے ہوئے جو دوست اس پارٹی میں شامل ہونا چاہیں وہ مجھے بہت جلد اپنی درخواست بھجوا دیں۔درخواست میں :۔ا۔اپنے نام