مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 708 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 708

مضامین بشیر ۷۰۸ ملک مولا بخش صاحب کی افسوسناک وفات مجھے ابھی ابھی قریشی مطیع اللہ صاحب نے سیالکوٹ سے اطلاع دی ہے کہ محترمی ملک مولا بخش صاحب سابق ناظم جائیداد صدرانجمن احمدیہ و سابق پریزیڈنٹ میونسپل کمیٹی قادیان ۲۷ اور ۲۸ اکتوبر کی درمیانی رات میں سیالکوٹ میں وفات پاگئے ہیں۔انا لله وانا اليه راجعون۔مرحوم صحابی تھے اور نہایت مخلص اور فدائی لوگوں میں سے تھے۔اور اس کے ساتھ علم دوست بھی تھے۔اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی رحمت کے خاص سایہ میں جگہ دے اور ان کے پسماندگان کا حافظ و ناصر ہو۔آمین ( مطبوعه الفضل ۳۰ / اکتوبر ۱۹۴۹ء)