مضامین بشیر (جلد 2) — Page 707
قابل رشتہ اصحاب توجہ فرمائیں مضامین بشیر گورشتہ ناطہ کا صیغہ نظارت امور عامہ سے تعلق رکھتا ہے اور اسی نظارت کے پاس ضروری کوائف درج ہوتے ہیں۔اور اس کی طرف دوستوں کو رجوع کرنا چاہئے لیکن بعض دوست ذاتی تعلقات کی بناء پر مجھے بھی خط لکھ دیتے ہیں۔چنانچہ اس وقت بھی بعض ایسے دوستوں کی طرف سے جن کی لڑکیاں قابل شادی ہیں، میرے پاس خطوط آئے ہوئے ہیں۔سواگر میرے واقف دوستوں میں سے کوئی احمدی نوجوان قابل شادی ہیں تو وہ مجھے اپنے کوائف لکھ کر بھجوا دیں میں انشاء اللہ کوشش کروں گا کہ انہیں اس معاملہ میں اپنی سمجھ اور معلومات کے مطابق ضروری مشورہ دے سکوں۔کوائف مندرجہ ذیل درج کرنے ضروری ہوں گے۔ا۔ذاتی طور پر کب سے احمدی ہیں اور خاندان میں احمدیت کب سے ہے۔۲۔موصی ہیں یا نہیں اور اپنا چندہ کس جماعت کے ذریعہ دیتے ہیں۔۳۔عمرا اور صحت کی حالت کیسی ہے۔۴۔روزگار کی صورت اور ماہوار یا سالانہ آمدن کیا ہے۔نیز ۵۔چونکہ بدقسمتی سے ہمارے ملک میں قوم کے خیالات ابھی تک راسخ ہیں اس لئے احتیاط اپنی معروف قوم بھی لکھ دیں۔یعنی ایسی قوم جو لوگوں میں معروف ہے۔میری غرض یہ ہے کہ جن چند ا حمدی لڑکیوں کے رشتے میرے پاس مشورہ کے لئے آئے ہوئے ہیں۔ان کے ساتھ اگر خدا کو منظور ہو تو مناسب جوڑ املایا جا سکے۔والامر بید الله۔یہ بات دوبارہ دہرانا چاہتا ہوں کہ صرف ایسے دوست مجھے لکھیں جنہیں میں ذاتی طو پر جانتا ہوں اور دوسروں کو نظارت امور عامہ میں لکھنا چاہئے کہ جماعتی لحاظ سے وہی اس کا صیغہ ہے۔( مطبوعه الفضل ۲۸ /اکتوبر ۱۹۴۹ء)