مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 706 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 706

مضامین بشیر میاں شادی خاں صاحب مرحوم کے ورثاء توجہ فرمائیں۔مجھے عزیز شیخ منیر احمد سلمہ متعلم تعلیم الاسلام کالج کی طرف سے ایک بڑ الفافہ پہنچا ہے جس کے اندر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے چند خطوط پائے گئے ہیں، جو حضور نے میاں شادی خاں صاحب مرحوم سیالکوٹی کے نام لکھے تھے۔یہ لفافہ عزیز شیخ منیر احمد کو فسادات کے ایام میں محلہ دارالفضل قادیان سے ملا تھا ، لفافہ کے اندر ایک رومال بھی ہے مگر یہ رومال حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا معلوم نہیں ہوتا۔البتہ خطوط یقینی طور پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ہیں۔کیونکہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خط کو پہنچا تا ہوں۔سواگر میاں شادی خاں صاحب مرحوم کے ورثاء لا ہور میں ہوں تو میرے دفتر تشریف لا کر یہ خطوط وصول کر لیں۔اور اگر وہ لاہور سے باہر ہوں تو مجھے اپنا پتہ لکھ کر بھجوادیں۔تا کہ یہ خطوط رجسٹری کر کے انہیں بھجوائے جاسکیں۔مطبوعه الفضل ۲۷ اکتوبر ۱۹۴۹ء)