مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 353 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 353

۳۵۳ مضامین بشیر قادیان میں عید الاضحیہ کی قربانی ! جود وست قادیان میں قربانی کرانا چاہیں وہ فوراً اطلاع بھجوا د میں! مولوی عبد الرحمن صاحب فاضل امیر جماعت احمدیہ قادیان سے اطلاع دیتے ہیں کہ جو دوست آنے والی عید الاضحیہ کی قربانی قادیان میں کرانا چاہتے ہوں، ان کی طرف سے اطلاع ملنے پر قادیان میں اس کا انتظام کیا جا سکتا ہے بشرطیکہ وقت پر اطلاع پہنچ جائے۔قربانی صرف بکرے یا بھیڑ کی ہو سکتی ہے جس کے لئے روپیہ پیشگی آنا چاہئے۔پس جو دوست آنے والی بڑی عید پر قادیان میں قربانی کرانا چاہیں وہ مولوی عبدالرحمن صاحب فاضل امیر جماعت احمد یہ دارا مسیح قادیان ضلع گورداسپور کو پوسٹ کارڈ کے ذریعہ اطلاع بھجواد میں اور ساتھ ہی علی الحساب ہیں (۲۰) روپے کی رقم بھی مولوی صاحب موصوف کو منی آرڈر کے ذریعہ بھجوا دیں۔قادیان میں اس وقت کچھ اوپر تین سو دوست ہیں۔پس جو دوست قادیان میں قربانی کرانا چاہیں وہ اس تعداد کو مدنظر رکھیں تا کہ ضرورت سے زیادہ رقوم نہ بھجوا دی جائیں۔نیز کافی عرصہ پہلے سے اطلاع جانی چاہئے کیونکہ ڈاک میں کافی دن لگ جاتے ہیں اور منی آرڈر تو اور بھی زیادہ دن لیتا ہے۔( مطبوعه الفضل ۶ ار ستمبر ۱۹۴۸ء)