مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 352 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 352

مضامین بشیر ۳۵۲ قادیان کے متعلق جھوٹی خبریں اخبار پرتاپ دہلی کی اشاعت مورخہ ۸ ستمبر ۱۹۴۸ء میں ایک امرتسر سے آئی ہوئی خبر شائع ہوئی ہے کہ قادیان میں مقبرے کے پاس ایک اسلحہ ساز فیکٹری پکڑی گئی ہے۔جس میں سے بہت سا نا جائز سامان برآمد ہوا ہے اور اس کے نتیجے میں بارہ مسلمان گرفتار کئے گئے ہیں۔اس کے بعد اسی تسلسل میں اخبار جے ہند جالندہر کی اشاعت مورخہ ۱۳ ستمبر ۱۹۴۸ء میں یہ خبر شائع ہوئی ہے کہ قادیان کے مقبرہ بہشتی کے پاس جو اسلحہ ساز فیکٹری پکڑی گئی ہے، اس کے نتیجہ میں آٹھ مزید مسلمان گرفتار کئے گئے ہیں۔ہم نے قادیان کے دوستوں سے دریافت کیا ہے۔اور وہاں سے یہ جواب موصول ہوا ہے کہ یہ خبر بالکل غلط اور بے بنیاد ہے۔لہذا احباب کی تسلی کے لئے یہ تردید شائع کی جارہی ہے کہ ہم حکومت مشرقی پنجاب کو بھی توجہ دلا رہے ہیں کہ حکومت کی طرف سے ان خبروں کی تردید کی جائے۔اور آئندہ اس قسم کی خبروں کی اشاعت میں اس کے سوا اور کوئی غرض نہیں ہوسکتی کہ قادیان کے مسلمانوں کے خلاف غیر مسلموں کو اکسایا جائے اور ایک مسموم فضا پیدا کر دی جائے۔پس گورنمنٹ کا فرض ہے کہ اس قسم کے امکانی خطرات کا پوری طرح سد باب کرے۔( مطبوعه الفضل ۱۶ رستمبر ۱۹۴۸ء)