مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 338 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 338

مضامین بشیر ۳۳۸ صلی اللہ علیہ وسلم نے شراب کے برتنوں اور قبروں کی زیارت کے حکم کو بدل دیا۔۵۔بایں ہمہ مومن کا یہ کام ہے کہ حتی الوسع احتیاط کے پہلو کو مقدم کرے اور بلا کسی حقیقی ضرورت کے ایسا قدم نہ اٹھائے جو دوسروں کے لئے لغزش کا موجب ہو۔میں امید کرتا ہوں کہ ہمارے لائل پور کے دوست میری اس مختصر تحریر کو کافی خیال کریں گے۔اور اسی طرح ان کے وہ غیر احمدی دوست بھی میری اس تحریر سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے جو فوٹو کو بت تراشی یا تصویر کشی کے حکم کے ماتحت لا کر قطعی حرام قرار دیتے ہیں مگر جیسا کہ میں اوپر بیان کر چکا ہوں یہ میرا ذاتی خیال ہے جو میں نے اس جگہ درج کیا ہے۔کیونکہ میں مفتی نہیں اور اس بات کا حق نہیں رکھتا کہ جماعت کی طرف سے کوئی فتویٰ جاری کروں۔وَاللهُ اَعْلَمُ وَلَا عِلْمَ لَنَا إِلَّا مَا عَلَّمْنَا الله۔نوٹ۔جو باتیں میں نے اس جگہ لکھی ہیں ان سب کے مفصل حوالے موجود ہیں اور ضرورت پر تفصیلاً پیش کئے جا سکتے ہیں۔( مطبوعه الفضل ۲۵ اگست ۱۹۴۸ء)