مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 272 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 272

مضامین بشیر ۲۷۲ دوستو ! قادیان کو اپنی دعاؤں میں یا درکھو یہ رمضان کا مبارک مہینہ ہے اور دعاؤں کی قبولیت کے خاص دن ہیں۔دوستوں کو چاہئے کہ ان ایام میں قادیان کی بحالی کے لئے بھی خصوصیت کے ساتھ دعائیں کریں کہ اللہ تعالیٰ ہمارا پیارا مرکز ہمیں جلد تر واپس دلا دے اور ایسی صورت میں واپس دلائے کہ ہم اپنے جماعتی پروگرام کو پوری پوری آزادی کے ساتھ بلا روک ٹوک جاری رکھ سکیں ورنہ اس کے بغیر نام کی بحالی چنداں مفید نہیں ہو سکتی۔( مطبوعہ الفضل ۲۹ جولائی ۱۹۴۸ء)