مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 271 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 271

۲۷۱ مضامین بشیر رمضان کی برکات سے پورا فائدہ اٹھائیں رمضان ایک نہایت ہی مبارک مہینہ ہے اور انسان نہیں کہہ سکتا کہ موجودہ رمضان کے بعد اسے اگلا رمضان میسر آئے گا یا نہیں۔پس ذیل کے سات طریقوں پر رمضان کی برکات سے پورا پورا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں ۱۔بغیر شرعی عذر کے کوئی روزہ ترک نہ کریں اور روزہ میں محض خدا کی رضا کے حصول کو مدنظر رکھیں۔۲۔رمضان میں تہجد کی پابندی اختیار کریں اور فرض نمازوں پر زیادہ پختہ ہو جائیں ۳۔قرآن شریف کی تلاوت کی کثرت کریں اور کوشش کریں کہ رمضان میں قرآن شریف کے دو د و ر مکمل ہو جائیں۔تلاوت میں ساتھ ساتھ ہر امر اور ہر نہی پر غور کرتے جائیں۔۴۔رمضان میں دعاؤں پر بہت زور دیں حتی کہ گویا مجسم دعا بن جائیں۔اسلام اور احمدیت کی ترقی کے علاوہ اس رمضان میں قادیان کی بحالی کے لئے بھی بہت دعائیں کریں۔رمضان میں صدقہ و خیرات پر زور دیں اور اپنے مالوں میں غریبوں اور مسکینوں اور بیواؤں اور یتیموں کو حصہ دار بنا ئیں۔۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تحریک کے مطابق اپنی کسی ایک کمزوری کو ترک کرنے کا عہد کریں اور پھر اس عہد پر پختہ طور پر جم جائیں اور اُسے ہمیشہ کے لئے نبھا ئیں۔کمزوری دور کرنے کے عہد میں کسی خاص نیکی کے اختیار کرنے کا عہد بھی شامل ہو سکتا ہے۔ے۔جسے توفیق میسر ہو اُس کے حالات اجازت دیں وہ رمضان کے آخری عشرہ میں اعتکاف میں بیٹھے اور ان دس دنوں میں اپنے آپ کو نماز اور تلاوت قرآن کریم اور دعاؤں کے لئے گویا وقف کردے۔فاستبقوا الخيرات یا اولی الابصار - مطبوعہ الفضل ۷ ار جولائی ۱۹۴۸ء)