مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 273 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 273

۲۷۳ مضامین بشیر رمضان میں دائمی نیکی کا عہد کرنے والی خواتین میں نے کسی گذشتہ رمضان میں جماعت کے سامنے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی یہ تحریک پیش کی تھی کہ رمضان کا مہینہ چونکہ خصوصیت کے ساتھ نیکیوں اور ثواب کے حصول کا مہینہ ہے۔اس لئے اگر کسی کو توفیق ملے تو اسے چاہئے کہ اس مبارک مہینہ میں اپنی کسی ایک کمزوری کے دور کرنے کا خدا سے عہد کرے یا اس کے مقابل پر کسی ایسی نیکی کے التزام کا عہد کرے جس کی طرف سے وہ آج تک غفلت برتا رہا ہے اور پھر اپنے اس قلبی عہد کو جس کی تفصیل کا اظہار نہیں ہونا چاہئے ، زندگی بھر نبھانے کی کوشش کرے تا کہ اس کا رمضان اس کے لئے اصلاح نفس کا ایک عملی ذریعہ بن جائے۔اور وہ ان کی برکتوں سے زیادہ سے زیادہ حصہ پاسکے جو خدا تعالیٰ نے اس مبارک مہینہ کے ساتھ وابستہ فرمائی ہیں۔میری اس سابقہ تحریک پر اس سال بعض مستورات نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تحریک کے ما تحت اس قسم کا عہد کیا ہے۔ان خواتین کے اسماء گرامی ذیل میں درج کئے جاتے ہیں تا دوسروں کے لئے بھی شرکت اور دعا کی تحریک کا موجب ہوں۔اللہ تعالیٰ انہیں اس نیک عہد کو پورا کر نے اور اس پر تا زیست قائم رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔ساتھ ہی دوست اس موقع پر حضرت مولوی شیر علی صاحب مرحوم کے واسطے بھی دعا فرمائیں۔جن کے ذریعہ مجھے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی یہ مبارک تحریک پہنچی تھی۔خواتین کی فہرست درج ذیل ہے۔(۱) امتہ الحفظ اختر اہلیہ شیخ فضل الرحمن صاحب اختر (۲) سیده آنسہ بیگم طالبہ تعلیم القرآن کلاس (۳) سیدہ امتہ الہادی بیگم بنت حضرت ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب مرحوم (۴) سیدہ امتہ القدوس بیگم بنت حضرت ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب مرحوم (۵) سیده بشری بیگم بنت حضرت میر محمد الحق صاحب مرحوم (۶) سراج بی بی صاحبہ کلرک دفتر لجنہ اماء الله (۷) صاحبزادی امتہ المجید بیگم صاحبہ (۸) سید نصیرہ بیگم صاحبه