مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 6 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 6

مضامین بشیر ۶ ڈسٹرکٹ بورڈ گورداسپور کا الیکشن احباب کی اطلاع کے لئے شائع کیا جاتا ہے کہ ڈسٹرکٹ بورڈ گورداسپور کے آئیندہ الیکشن کے متعلق ابھی تک کوئی تاریخ مقرر نہیں ہوئی۔لیکن غالباً آئندہ اکتوبر میں الیکشن ہوگا۔اس کے لئے ووٹروں کی فہرست کی تیاری پٹواریوں کے سپرد ہو چکی ہے۔جس کی آخری تاریخ ۱۵ مارچ مقرر ہوئی ہے۔رائے دہندگی کے لئے جن صفات کا ہونا ضروری ہے۔وہ ذیل میں درج کی جاتی ہیں۔احباب کو چاہیئے کہ وہ پورے طور پر تسلی کر لیں اور نگرانی رکھیں کہ کسی ایسے دوست کا جو ووٹر بن سکتا ہو ، نام فہرست میں درج ہونے سے رہ نہ جائے ، صفات یہ ہیں : (۱) مرد ہو۔اور (۲) کم از کم ۲۱ سال کی عمر ہو۔اور (۳) کسی عدالت نے اسے غیر صحیح الدماغ قرار نہ دیا ہو۔اور (۴) ذیلدار۔سفید پوش یا نمبر دار علاقہ ڈسٹرکٹ بورڈ میں ہو یا پانچ ہزار روپے سالانہ معاملہ سرکاری دیتا ہو۔یا دس روپے کا معافیدار ہو۔یا انہیں شرائط کا موروثی ہو۔یا انکم ٹیکس ادا کرتا ہو۔یا ریٹائر ڈ یا ڈسچارج شدہ فوجی ہو۔یا دو روپے سالانہ حیثیتی ٹیکس دیتا ہو۔یا چھ ایکڑ چاہی یا نہری اراضی کا کا شتکار ہو۔یا بارہ ایکڑ بارانی اراضی کا کا شتکار ہو۔یا دو ہزار کی مالیت کا مکان رکھتا ہو۔یا پرائمری پاس ہو۔مگر بہر صورت یہ ضروری ہے کہ ڈسٹرکٹ بورڈ کے علاقہ میں رہائش رکھتا ہو۔( مطبوعه الفضل ۲۸ رفروری ۱۹۴۶ء)