مضامین بشیر (جلد 2) — Page 525
۵۲۵ مضامین بشیر قادیان کے تازہ حالات قادیان میں الفضل“ کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے قادیان کے خطوط سے معلوم ہوا ہے کہ خدا کے فضل سے ہمارے سب دوست خیریت سے ہیں اور اپنے دینی پروگرام میں مصروف رہتے ہیں۔آہستہ آہستہ نقل و حرکت کی سہولت پیدا ہو رہی ہے۔چنانچہ ہمارے بعض دوست بعض ضروری کاموں کے تعلق میں متعدد دفعہ بٹالہ جاچکے ہیں اور ایک دفعہ گورداسپور بھی ہو آئے ہیں اور واپسی پر راستہ میں دھار یوال بھی ٹھہرے تھے۔ایسے موقعوں پر وہ ہمیشہ احتیاطا چار چار پانچ پانچ کی پارٹی میں جاتے ہیں اور جلد واپس آ جاتے ہیں۔لیکن نقل و حرکت کی ظاہری سہولت کے باوجود بعض پہلوؤں کے لحاظ سے تکلیف بڑھ گئی ہے اور یہ پہلو نقل وحرکت کی سہولت سے بہت زیادہ اہم ہیں۔مثلاً قادیان کی تازہ رپورٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ ۱۶ اپریل ۱۹۴۹ء سے الفضل کا کوئی پر چہ قادیان نہیں پہنچا۔شروع شروع میں خیال کیا گیا تھا کہ شاید یہ ڈاک کی خرابی کی وجہ سے ہو گا مگر اب معلوم ہوا ہے کہ مشرقی پنجاب کی حکومت نے الفضل کا داخلہ بند کر دیا ہے جس کی وجہ سے قادیان کے دوست حضرت امیر المومنین خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ کے خطبات اور سلسلہ کی دینی تحریکات اور سلسلہ کے مشنوں کی تبلیغی رپورٹوں اور دیگر جماعتی خبروں سے گویا بالکل کٹ گئے ہیں۔اس کے خلاف قادیان کے دوستوں اور لاہور کے دفتر کی طرف سے احتجاج کیا جا رہا ہے۔میں نے جلسہ ربوہ کے حالات کسی قدر تفصیل کے ساتھ مرتب کر کے قادیان کے دوستوں کو بھجوائے تھے جو وہاں کے سب درویشوں کو جمع کر کے سنائے گئے اور اطلاع ملی ہے کہ دوستوں نے یہ حالات انتہائی شوق اور رقت کے ساتھ سنے۔جیسا کہ پہلے اعلان کیا جا چکا ہے قادیان میں متعدد غیر مسلم معززین حالات دیکھنے کے لئے جاتے رہتے ہیں اور ہمارے دوستوں کے ساتھ مل کر ان کے حالات دریافت کرتے ہیں۔اس ضمن میں ہمارے دوستوں کو اسلام کی تبلیغ کا بھی عمدہ موقع مل جاتا ہے۔گذشتہ ہفتہ میں ایسے غیر مسلم زائرین کی تعدا د۲ ۳۸ تھی۔جن میں سے اکثر بہت اچھا اثر لے کر گئے۔( مطبوعه الفضل ۱۰ رمئی ۱۹۴۹ء )