مضامین بشیر (جلد 2) — Page 526
مضامین بشیر ۵۲۶ قادیان کے درویشوں کی امداد میں نے الفضل کے ذریعہ مختلف موقعوں پر قادیان کے غریب درویشوں یا ان کے پاکستان میں رہنے والے غریب رشتہ داروں کے لئے امداد کی اپیل کی ہے۔جس پر کئی دوستوں نے توجہ دے کر ثواب حاصل کیا ہے۔اب اسی تعلق میں مجھے ذیل کی چار رقمیں پہنچی ہیں۔اللہ تعالیٰ ان رقموں کے بھیجوانے والوں کو جزائے خیر عطا کرے اور دین و دنیا میں ان کا حافظ و ناصر ہو۔آمین۔ا۔از اہلیہ صاحبہ چوہدری شاہنواز صاحب کلفٹن روڈ کراچی۔/۳۰ روپے ۲۔اقبال بیگم صاحبہ جو چوہدری بشیر محمد صاحب پسر چوہدری فقیر محمد صاحب ڈپٹی سپریٹنڈنٹ پولیس کی اہلیہ ہیں۔۲۰ روپے ۱۰ شلنگ۔نذیر احمد صاحب ڈار دار السلام مشرقی افریقہ اہلیہ صاحبہ چوہدری فضل کریم صاحب ہیڈ ماسٹر بورے والا ضلع ملتان۔/ ۲۰ روپے مطبوعه الفضل ۱۳ مئی ۱۹۴۹ء)