مضامین بشیر (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 384 of 694

مضامین بشیر (جلد 1) — Page 384

مضامین بشیر ۳۸۴ دلوں میں قائم کر دیں تو باقی سب باتیں خود بخود صاف ہو جاتی ہیں مگر مشکل یہ ہے کہ ہمارے غیر مبالع مہربان ہمیں خود مجبور کر کے اس مسئلہ کی طرف لاتے ہیں جس سے ان کی غرض احقاق حق نہیں ہوتی بلکہ دوسروی کو اشتعال دلانا اصل مقصد ہوتا ہے اور پھر ہمیں مجبور ہوکر ایک تلخ صداقت کا اظہار کرنا پڑتا ہے ورنہ حقیقتہ یہ مسئلہ ایسا نہیں ہے کہ جس کے متعلق عام حالات میں بحث وغیرہ کی ضرورت پیش آئے اور جہاں تک میں نے غور کیا ہے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا بھی یہی طریق تھا کہ آپ اس بحث میں عام طور پر از خود قدم نہیں رکھتے تھے بلکہ صرف دوسروں کی طرف سے سوال ہونے پر اظہار رائے فرماتے تھے اور یہی مسلک ہمارا ہونا چاہیئے۔( مطبوعه الفضل ۲۸ مئی ۱۹۴۰ء)