مضامین بشیر (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 594 of 694

مضامین بشیر (جلد 1) — Page 594

مضامین بشیر ۵۹۴ عملیہ سے بھی مسلح ہونے ضروری ہیں۔جو روحانیت کے ساتھ ساتھ اسلام اور احمدیت کے اعلیٰ اخلاق سے بھی مزین ہوں۔جن پر علوم کی کتابیں ایک بوجھ اٹھانے والے گدھے کے طور پر لدی ہوئی نہ ہوں۔بلکہ وہ علوم پر اس طرح سوار ہوں جس طرح ایک شاہسوار ایک عمدہ گھوڑے پر سوار ہوتا ہے۔میں امید کرتا ہوں کہ ہمارے دوست کا لج کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے ان جملہ جہات سے جن کا میں نے مختصراً اوپر ذکر کیا ہے۔اس کارخیر میں ممد و معاون بننے کے لئے دلی شوق وذوق کے ساتھ آگے آئیں گے۔اللہ تعالیٰ ہم سب کے ساتھ ہو۔اور وہ کام کرنے کی توفیق عطا کرے جو اس کی رضا کے مطابق ہو۔آمین ( مطبوعه الفضل ۸ اپریل ۱۹۴۴ء)