مضامین بشیر (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 443 of 694

مضامین بشیر (جلد 1) — Page 443

۴۴۳ مضامین بشیر کے اصل الفاظ ” اے ہمارے پیارے باپ نہیں بلکہ اے ہمارے پیارے آسمانی باپ ہیں۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس صحیح اور اعلیٰ مقام پر قائم رکھے جو اس کی توحید کی شایان شان ہے اور ہم ممبرانِ خاندان حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر تو توحید کے قیام کے متعلق خاص ذمہ داری عائد ہوتی ہے کیونکہ ہمارے متعلق خدا تعالیٰ فرماتا ہے :- " خُدُوا التَّوحِيدَ التَّوْحِيْدَيَا ابْنَاءَ الْفَارِسِ یعنی اے نسل فارس کے بیٹو تم تو حید کو مضبوط پکڑو۔“ ہاں اس تو حید کو جو خالص اور مصفی اور ہر ظاہری اور باطنی ملاوٹ سے پاک اور صاف ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں ایسی ہی توفیق دے۔آمین مطبوعه الفضل ۱۲ فروری ۱۹۴۱ء)