مضامین بشیر (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 337 of 694

مضامین بشیر (جلد 1) — Page 337

کے لئے تیار ہیں۔۳۳۷ پنجم : وہ اس قومی غیرت کا بھی امتحان ہے کہ جب خدا کی ایک جماعت رکسی بوجھ کے اٹھانے کی ذمہ داری لیتی ہے اور دوست ودشمن میں اس ذمہ داری کا اعلان کرتی ہے تو پھر دُنیا کی کوئی مشکل اسے اس رستہ سے ہٹا نہیں سکتی۔میں امید کرتا ہوں کہ ہمارے بیرونی دوست بھی اسی شوق وذوق کے ساتھ اس تحریک میں حصہ لیں گے جس سے کہ قادیان کے غریب اصحاب الصفہ حصہ لے رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ ہم سب کے ساتھ ہو اور اپنی رضا کے رستوں پر چلنے کی تو فیق عطا کرے۔آمین ( مطبوعه الفضل ۳۱ مئی ۱۹۳۸ء) مضامین بشیر