مضامین بشیر (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 338 of 694

مضامین بشیر (جلد 1) — Page 338

مضامین بشیر ۳۳۸ ریویو آف ريليجنزار دو کا نیا دور ریویوار دو اور انگریزی وہ مبارک رسالے ہیں جن کی حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے مبارک ہاتھوں سے داغ بیل قائم کی اور جن کی طرف آپ کو خاص توجہ تھی۔یہی وجہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں ریویو ایک خاص شان رکھتا تھا اور اس کے اوراق بیشتر طور پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے لکھے ہوئے یا لکھائے ہوئے مضامین سے مزین نظر آتے تھے اور دنیا اس رسالہ کا لوہا مانتی تھی مگر طبعاً حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے وصال کے بعد اس کی وہ شان نہیں رہی۔بلکہ زیادہ افسوس یہ ہے کہ یہ رسالہ دوستوں کی بے توجہی سے آہستہ آہستہ گر کر ایک بالکل معمولی صورت اختیار کر گیا۔معمولی کا لفظ میں نے نسبتی طور پر استعمال کیا ہے۔یعنی میری مراد یہ ہے کہ جماعت احمدیہ کے رسائل اور اخبارات میں اس کی معمولی حیثیت رہ گئی ورنہ بہر حال چونکہ اس کے مضامین احمدیت کی روشنی میں لکھے جاتے رہے ہیں ، وہ دنیا کے دوسرے رسالوں میں پھر بھی ممتاز رہا ہے لیکن حال ہی میں حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ بنصرہ کی توجہ سے اس رسالہ نے ایک نیا ورق پلٹا ہے اور سابقہ انتظام کو بدل کر مولوی علی محمد صاحب اجمیری مولوی فاضل کو ریویو اردو کا ایڈیٹر مقرر کیا گیا ہے۔مولوی صاحب موصوف نہ صرف علوم دینیہ کے ایک جید عالم ہیں بلکہ ایک کہنہ مشق مصنف بھی ہیں اور ان میں یہ ایک امتیازی خصوصیت ہے کہ وہ عربی کے ساتھ ساتھ انگریزی زبان میں بھی دسترس رکھتے ہیں۔ایسا عالم یقیناً خدا کی توفیق اور فضل کے ساتھ رسالہ کو بہتر بنانے میں بہت کچھ مدد دے سکتا ہے اور میں امید کرتا به ہوں کہ مولوی صاحب کے عہد میں انشاء اللہ ر یو یو اردو بہت ترقی کرے گا۔ذالک ظنی وارجوا من الله خيراً مگر اس امید افزا تبدیلی کے ساتھ دوستوں پر بھی یہ فرض عائد ہوتا ہے کہ وہ رسالہ کو بہتر بنانے کے لئے پوری پوری کوشش اور جد و جہد سے کام لیں اور اس کی خریداری کے بڑھانے میں مدد دیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی یہ خواہش تھی کہ ریویو کی خریداری دس ہزار تک پہنچ جاوے۔سو اگر ایک طرف جماعت ہمت کرے اور دوسری طرف رسالہ کے ارباب حل وعقد اس کے معیار کو بلند کرنے کی کوشش کریں تو کوئی تعجب نہیں کہ اب جبکہ خدا کے