مضامین بشیر (جلد 1) — Page 283
۲۸۳ مضامین بشیر صورت میں دہرا دیتا ہوں تا کہ وہ اپنے صدمات میں ان کے ذریعہ سے اوہام باطلہ سے بچ سکیں۔وہ اصول یہ ہیں : - ا۔موت وحیات کے واقعات عموماً قضاء قدر کے عام قانون کے ماتحت وقوع پذیر ہوتے ہیں اور ان میں خدا کی کوئی خاص تقدیر مخفی نہیں ہوتی۔اس لئے انہیں بلا وجہ خدا کا خاص فعل قرار دے کر بدگمانی کا رستہ نہیں کھولنا چاہیئے اور خدا کی تقدیر عام فی الجملہ مخلوق کی بہتری اور ترقی کے لئے مقصود ہے۔۲۔اگر کبھی استثناء کے رنگ میں موت و حیات کا کوئی فعل قانون شریعت کے ماتحت خدا کی تقدیر خاص کے نیچے وقوع پذیر ہوتا ہے تو اس میں بھی نیک لوگوں کے لئے کوئی نہ کوئی رحمت کا پہلو ہی مخفی ہوتا ہے۔پس کسی صدمہ کی ظاہری تلخی کے غلبہ میں اس کی مخفی رحمت کے پہلو کو بند کرتی ہے۔واللہ اعلم ولا علم لنا الا ما علمنا ( مطبوعه الفضل ۱۲ فروری ۱۹۳۸ء)