مضامین بشیر (جلد 1) — Page 258
مضامین بشیر ۲۵۸ ہی کی جاری کر دہ ہے رمضان کی برکات سے فائدہ اٹھا ئیں۔جیسا کہ میں لکھ چکا ہوں دوستوں کو اپنی اطلاع میں کمزوری کا ذکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔صرف اس قد ر ا طلاع دینا کافی ہے کہ ہم نے ایک یا ایک سے زیادہ کمزوریوں کے دور کرنے کا عہد باندھا ہے۔کمزوریوں کی ایک عام فہرست میں نے گذشتہ مضمون میں دے دی تھی۔اب اس کے اعادہ کی ضرورت نہیں ہے مگر ان کمزوریوں پر حصر نہیں ہے بلکہ ہر شخص اپنے نفس کا محاسبہ کر کے اپنے لئے خود فیصلہ کر سکتا ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو۔آمین (مطبوعہ الفضل ۱۷ نومبر ۱۹۳۷ء)