مضامین بشیر (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 214 of 694

مضامین بشیر (جلد 1) — Page 214

مضامین بشیر ۲۱۴ تذکرہ کے بارے میں جماعت کو پیغام آپ کو علم ہوگا کہ جہاں حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ بنصرہ العزیز نے تین سال گزرے جلسہ سالانہ پر احباب جماعت کو ان کے تزکیہ نفس کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الہامات کے مجموعہ کی بالالتزام تلاوت کرنے کی تاکید فرمائی تھی۔اور اس سے جو فوائد حاصل کئے جا سکتے ہیں ان کا ذکر فرمایا تھا وہاں نظارت تالیف و تصنیف کو بھی ارشاد فرمایا تھا کہ جلد تر حضور علیہ الصلوۃ والسلام کے الہامات مکاشفات اور رویاء کا صحیح اور مکمل مجموعہ شائع کرنے کا انتظام کرے تا کہ دوست اس سے پوری طرح مستفید ہو سکیں۔حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ نے اس کی ترتیب و تدوین کے متعلق ایک سب کمیٹی تجویز فرمائی۔جس نے باہمی مشورہ کے بعد ضروری امور طے کئے جن کے مطابق مکر می مولوی محمد اسماعیل صاحب فاضل کی نگرانی میں سلسلہ احمدیہ کے دونو جوان علماء کے سپرد یہ کام کیا گیا اور وقتاً فوقتاً خاکسار نے بھی بحیثیت ناظر تالیف و تصنیف ان کے کام کو دیکھا۔اور ضروری مشورے دیئے۔اس کی تیاری کے لئے مرتب کنندگان نے جہاں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب کا گہرا مطالعہ کیا وہاں حضور علیہ الصلوۃ والسلام کے اشتہارات ، مکتوبات ، تقاریر اور ڈائریوں کا بھی مطالعہ کیا۔مزید برآں سلسلہ کے اخبارات، رسائل اور دوسری ضروری کتب کو بھی پڑھا اور ان کے مطالعہ کے بعد جس قدر الہامات، مکاشفات اور رویاء وغیرہ مل سکے وہ سب کے سب تاریخی ترتیب کے ساتھ جمع کر لئے گئے۔یہی نہیں بلکہ بعض ضروری تشریحات بھی حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام ہی کی کتب سے لے کر ایزاد کی گئیں۔اس کے سوا جن الہامات کی تاریخوں وغیرہ کے متعلق کچھ ابہام تھا اُن کے متعلق فٹ نوٹوں میں تشریح کی گئی۔اور حضور کے جو الہامات عربی ، فارسی اور انگریزی وغیرہ میں تھے ان کا ترجمہ بھی ساتھ ہی ساتھ دے دیا گیا۔اور جن کا ترجمہ حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام نے نہیں فرمایا تھا۔ان کا ترجمہ مرتب کی طرف سے حاشیہ میں دے دیا گیا۔مزید برآں عربی عبارتوں پر اعراب بھی لگا دئے گئے۔تاکہ پڑھنے والا صحت کے ساتھ پڑھ سکے۔الغرض اس مجموعہ کو زیادہ سے زیادہ مکمل صحیح اور مفید بنانے میں جو باتیں ضروری تھیں ان کا پورا پورا لحاظ رکھا گیا ہے۔اور اس کی موجودہ صورت کو دیکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ احباب جماعت اسے دیکھیں گے تو یقیناً خوش ہوں گے۔علاوہ اس محنت اور مفید اضافوں اور ضروری فٹ نوٹوں کے اس کی