مضامین بشیر (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 213 of 694

مضامین بشیر (جلد 1) — Page 213

۲۱۳ ۱۹۳۵ء مضامین بشیر اختتام درس قرآن کریم کی دُعا گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی رمضان پر قادیان میں قرآن شریف کے درس کا انتظام کیا گیا تھا۔اور اب آخری عشرہ میں مکرمی مولوی غلام رسول صاحب را جیکی آخری پاروں کا درس دے رہے ہیں۔یہ درس انشاء اللہ تعالیٰ ۲۹ رمضان مطابق ۶ جنوری بروز اتوار ہوگا۔اور آخری دوسورتوں کا درس خود حضرت امیر المومنین خلیفتہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ مسجد اقصیٰ میں 4 جنوری کو بعد نما ز عصر فرمائیں گے۔جس کے بعد حسب دستور حضور مقامی جماعت کے ساتھ دُعا فرمائیں گے۔بیرونی احباب اپنی اپنی جگہ پر 4 جنوری کو بعد نماز عصر وقبل اذان مغرب دعا کا انتظام کر کے اس دعا میں شریک ہو سکتے ہیں۔( مطبوعه الفضل ۳ جنوری ۱۹۳۵ء )