مضامین بشیر (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 111 of 694

مضامین بشیر (جلد 1) — Page 111

111 سود کے متعلق حضرت مسیح موعود کا فیصلہ سلمان تجار کی مشکلات کاحل مضامین بشیر یوں تو بعض صورتوں میں سودی روپے کے اشاعت اسلام میں خرچ کئے جانے کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا فتویٰ فتاوی احمد یہ میں شائع ہو چکا ہے اور اکثر احباب اس سے آگاہ ہوں گے لیکن حال میں ہی حضرت اقدس کا ایک خط میاں غلام نبی صاحب سیٹھی مہاجر سے ملا ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ۱۸۹۸ء میں سیٹھی صاحب کو اپنے دستِ مبارک سے لکھ کر ارسال کیا تھا۔جبکہ وہ راولپنڈی میں تجارت کا کام کرتے تھے۔اس خط سے چونکہ سود کے مسئلے کے متعلق بعض نئے پہلوؤں سے روشنی پڑتی ہے اور مسلمان تجار کی بہت سی مشکلات حل ہو جاتی ہیں۔اس لئے احباب کی اطلاع کے لئے یہ خط شائع کیا جاتا ہے۔حضرت اقدس تحریر فرماتے ہیں : - دد بسم اللہ الرحمن الرحیم مجی عزیزی شیخ غلام نبی صاحب سلم اللہ تعالیٰ محمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کل کی ڈاک میں مجھ کو آپ کا عنایت نامہ ملا۔میں امید رکھتا ہوں کہ آپ کی اس نیک نیتی اور خوف الہی پر اللہ تعالیٰ خود کوئی طریق مخلصی پیدا کر دے گا۔اس وقت تک صبر سے استغفار کرنا چاہیئے اور سود کے بارہ میں میرے نزدیک ایک انتظام احسن ہے اور وہ یہ ہے کہ جس قد ر سود کا روپیہ آوے آپ اپنے کام میں اس کو خرچ نہ کریں بلکہ اس کو الگ جمع کرتے جاویں اور جب سود دینا پڑے اسی روپیہ میں سے دے دیں اور اگر آپ کے خیال میں کچھ زیادہ روپیہ ہو جائے تو اس میں کوئی مضائقہ نہیں ہے کہ وہ روپیہ کسی ایسے دینی کام میں خرچ ہو جس میں کسی شخص کا ذاتی