میری یادیں (حصّہ اوّل)

by Other Authors

Page 253 of 276

میری یادیں (حصّہ اوّل) — Page 253

241 صد سالہ جلسہ لنڈن میں شمولیت صد ۱۹۸۹ء میں حضرت خلیفتہ المسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ کے ارشاد کے مطابق سالہ جماعت کا جلسہ سالانہ لنڈن میں منانے کا اعلان ہوا۔میری بڑی خواہش تھی کہ شمولیت کروں اسی غرض سے کچھ وقت پہلے ویزا بھی لگوایا لیکن بعدۂ طبیعت بہت خراب ہو گئی اور جانے کا ارادہ ملتوی کر دیا۔جلسہ سالانہ سے ایک دو روز قبل ناظر اعلیٰ صدر انجمن احمدیہ کی طرف سے پیغام آیا کہ حضور ایدہ اللہ تعالٰی نے جلسہ سالانہ میں آپ کی شمولیت کے لئے حکم فرمایا ہے لہذا جلد تیار ہو جائیں۔ویزا تو پہلے لگوایا۔ہوا تھا لیکن طبیعت کی خرابی کی وجہ سے ارادہ ملتوی کیا تھا اب جب حضور ایدہ اللہ تعالی کا حکم آیا ہے تو میں بھلا کیسے انکار کر سکتا تھا میں نے کہا کہ جیسے حضور کا حکم ہے میں تیار ہوں لہذا ایک دن کے اندر ہی سارے انتظامات کئے اور اگلے دن ربوہ سے روانہ ہو کر رات اسلام آباد پہنچے وہاں سے صبح آٹھ بجے جہاز روانہ ہو کر قریباً چار بجے شام لندن پہنچا۔وہاں جماعت کے احباب لینے کے لئے آئے ہوئے تھے ان کے ساتھ بیت الفضل کے پاس گیسٹ ہاؤس میں قیام کیا۔اگلے دن اسلام آباد پہنچا تو حضور ایدہ اللہ تعالٰی سے ملاقات کے لئے حاضر ہوا۔آپ دفتر کے صحن میں کام کر رہے تھے اور پرائیویٹ سیکرٹری کو ہدایات دے رہے تھے۔میرے وہاں پہنچنے پر نہایت پیار کے ساتھ ملے اور معانقہ فرمایا اور بہت خوشی کا اظہار کرتے ہوئے فرمانے لگے "خیریت سے پہنچ گئے ہیں۔اگلے دن جلسہ سالانہ کے افتتاح کے موقع پر آپ نے نہایت شفقت کے ساتھ سٹیج پر اپنے ساتھ کرسی پر بٹھایا اور مجھ ناچیز کا تعارف