میری یادیں (حصّہ اوّل) — Page 252
240 ذرا سا کھانسا تو ڈاکٹر صاحب بھی اٹھ بیٹھے اور گیانی صاحب بھی۔لیمپ کی ہلکی ہلکی روشنی ہر طرف پھیل رہی تھی۔میں نے ڈاکٹر صاحب کو یہ خواب سنایا تو انہوں نے بڑے تپاک سے مجھے مبارک باد دی اور کہنے لگے کہ یہ ظاہر ہو گیا ہے کہ آپ نبی کریم ﷺ کے دین کی خدمت کر رہے ہیں جو کہ مقبول ہے۔اور مجھے بھی تسلی ہو گئی کہ ہم اپنے آقا اور ان کے دین کی خدمت کر رہے ہیں۔یہ اللہ تعالی کا خاص فضل ہے کہ ہماری تسلی کے سامان کرتا رہا اور ہمارے حق پر ہونے کی تائید میں یہ نظارے دکھا کر اطمینان قلب بخشتا رہا ہے۔کبھی خواب میں دیکھتا ہوں کہ جمعہ پڑھا رھا ہوں کسی وقت نماز پڑھا رہا ہوں اور کسی وقت قرآن پاک کا درس دے رہا ہوں۔اس قسم کے نظارے فرحت بخش ہوتے ہیں۔الحمد للہ۔خدا تعالی نے ہمیں اس سلسلہ احمدیہ میں داخل کر کے بڑا انعام کیا ہے۔