میری یادیں (حصّہ اوّل)

by Other Authors

Page 254 of 276

میری یادیں (حصّہ اوّل) — Page 254

242 کرد ایا مینوں دن میں بھی کچھ وقت کے لئے اجلاسات میں شامل ہوتا رہا۔جلسہ سالانہ کے بعد قریباً چھ سات جماعتوں کے دورے کئے اور اللہ تعالٰی کی دی ہوئی توفیق - احباب جماعت کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زندگی کے حالات سناتا رہا۔قریبادو ماہ قیام کے بعد حضور سے اجازت لے کر واپس ربوہ آگیا۔قادیان کے 100 ویں جلسہ سالانہ میں شمولیت ۲ / دسمبر 1994ء کو مجھے لاہور میں وکیل اعلیٰ کی طرف سے پیغام ملا کہ حضرت خلیفہ المسیح الرابع ایدہ اللہ تعالٰی کی خواہش ہے کہ میں جلسہ جوبلی قادیان میں شمولیت کروں لہذا کل آپ تیار رہیں۔میں نے جو پیغام لے کر آئے تھے ان سے کہا کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ حضرت صاحب خواہش کریں اور میں نہ جاؤں میری طبیعت بہت زیادہ خراب تھی اور پیشاب کی تکلیف تو بہت زیادہ تھی۔اللہ تعالٰی پر بھروسہ کرتے ہوئے تیار ہو گیا اور اگلے دن لاہور ٹرین سے روانہ ہو کر اٹاری پہنچے اور وہاں سے بذریعہ کار قادیان پہنچے۔اب تو قادیان کی رونق ہی اور تھی، ۱۹۴۷ء کے بعد پہلی دفعہ گیا تھا۔جلسہ گاہ کے قریب والے گیسٹ ہاؤس میں رہائش کا انتظام تھا۔کافی دوست آٹھ دس دن ملنے آتے رہے۔غرضیکہ بہت مصروفیت رہی۔۲۹ / دسمبر کو کا افتتاح تھا اس میں شمولیت کے لئے حاضر ہوا۔عاجز کے لئے حضرت صاحب کے ساتھ سٹیج پر کرسی رکھی ہوئی تھی وہاں بڑے تپاک کے ساتھ مجھے بٹھایا۔تھوڑی دیر کے بعد پیارے آقا ایدہ اللہ تعالی تشریف لائے میں آپ سے ملاقات کے لئے اٹھنے کی کوشش کر رہا تھا کہ فرمانے لگے کہ آپ نہ اٹھیں اور اسی طرح میرے ساتھ