میری یادیں (حصّہ اوّل) — Page 237
225 رہے۔اسی عرصہ میں راشن کارڈ بنوا لیا اور پھر مشین محلہ نمبر ۲ میں 180 G مکان میں چلے گئے۔آہستہ آہستہ رھائش کا ضروری ضروری سامان اور برتن وغیرہ خریدے اور کام میں مصروف ہو گیا۔۱۵ نومبر کو حضور نے مجھے لاہور بلوایا اور ہدایات دیگر مجھے، مولوی قمرالدین صاحب اور مولوی احمد خان نسیم صاحب کو درج ذیل چار ضلعوں کی جماعتوں میں چندہ کے اضافہ کیلئے دورہ کرنے کا حکم دیا۔ہم نے کیمبل پور راولپنڈی، چنگا بنگیال، چک لالہ ، گو جر خان ، جہلم، محمود آباد دوالمیال، لاله موی گجرات کھیوڑہ ، منڈی بہاؤالدین وغیرہ کے دورہ جات کیسے اور چندہ جات میں خوب اضافہ کروایا۔۱۹۴۸ء میں حضرت حضرت خلیفتہ المسیح الثانی کی جہلم تشریف آوری خلیفتہ المسیح الثانی جهلم تشریف لائے۔آپ کی تقریر کا انتظام میدان پاکستان میں کیا گیا۔حضور نے تقریر کے دوران کشمیر کے متعلق فرمایا کہ اس کا الحاق ہر صورت میں پاکستان کے ساتھ ہونا چاہئے اور ہندوستان کا جابرانہ قبضہ اس پر کسی جہت سے بھی جائز نہیں ہے۔آپکی تقریر کو سب نے بہت پسند کیا۔مغرب کے بعد حضور بیت میں تشریف لائے اور مجھے آواز دی۔میں نے کہا حضور حاضر ہوں۔کہنے لگے آگے آجاؤ۔میں نے آگے بڑھ کر پاؤں دبانے شروع کر دیئے۔حضور فرمانے لگے کہ میرے پاس رپورٹ پہنچی تھی کہ آپ فسادات میں لاپتہ ہو گئے ہیں۔میں نے عرض کیا کہ حضور میں تو ایک دن کے لیے بھی لاپتہ نہیں ہوا۔۱۷ اکتوبر کو بموجب حکم افسران قادیان سے لاھور پہنچا۔۱۸ اکتوبر کو دفتر حاضری دی۔۲۵ اکتوبر کو نظارت نے مجھے جہلم بھیج دیا۔۲۰ نومبر تا ۲۰ دسمبر حضور کے حکم سے راولپنڈی وغیرہ کا دورہ کیا گیا۔اگلے روز حضور راولپنڈی تشریف لے گئے۔گویا حضور کی تقاریر سیالکوٹ ، گجرات، راولپنڈی