میری یادیں (حصّہ اوّل)

by Other Authors

Page 145 of 276

میری یادیں (حصّہ اوّل) — Page 145

133 حضرت داؤد ، حضرت عیسی ، حضرت ابراہیم " ، حضرت صالح ، حضرت شیث اور حضرت سلیمان تھے۔اور مولانا اگر آپ نے تو رات انجیل یا قصص الانبیاء پڑھی ہوتی تو آپ ایسا سوال ہی نہ کرتے۔خیر اگر آپ کچھ فائدہ اٹھانا یا پہنچانا چاہتے ہیں تو قرآن کریم کی روشنی میں بات کریں۔مگر بعدہ مولوی صاحب میرے دلائل ہی سنتے رہے میں نے دس شرائط بیعت اور الفاظ بیعت بھی سنائے۔مولوی صاحب کے! علاوہ باقی اصحاب بھی اچھا اثر لیتے رہے۔مستری صاحب بولے کہ تھانیدار صاحب اگر کوئی ضد سے اڑ رہے تو اور بات ہے۔قرآن کریم نے تو سب مسئلے حل کئے ہوئے ہیں۔تھانیدار صاحب کہنے لگے کہ مجھے جب بھی کوئی احمدی ملا ہے میں نے اسے بہت ہی شریف اور دلائل سے بات کرنے والا پایا ہے۔ایسا معلوم ہوتا ہے کہ سب اچھے لوگ احمدی ہی ہوتے جا رہے ہیں۔آخر میں تھانے دار صاحب ہم سے اگلے دن کی دعوت طعام کا وعدہ لے کر چلے گئے ای سرائے میں رہتے ہوئے میرا سرائے میں سامان کی چوری اور بازیابی سارا سامان بستر اور کتابیں وغیرہ چوری ہو گئیں اور پانچویں روز ایک جنگل سے کتابیں وغیرہ ادھر ادھر بکھری ہوئی مل گئیں۔میں نے خدا کا شکر ادا کیا کہ میری کتب دوبارہ مجھے مل گئیں۔دراصل چور کسی بیو پاری کا مال سمجھ کر لے گئے تھے مگر جب جنگل میں جا کر انہوں نے ٹرنکوں کے تالے وغیرہ توڑے تو ان میں کتب دیکھ کر ویسے ہی پھینک گئے۔چند دنوں کے بعد میں اثر اثر پور ہیڈ کوارٹر اور روپڑ میں شاندار جلسہ میر محمد پور گیا۔وہاں ہمارے ایک احمدی دوست کا گھر تھا۔چوہدری رحمت اللہ صاحب اور ان کے تین بھائی اور ایک بہن اور ان کا والد گویا پانچ افراد رہتے تھے بتانے لگے کہ رو پڑ احمدیت کے لئے کوفہ