میری یادیں (حصّہ اوّل)

by Other Authors

Page 255 of 276

میری یادیں (حصّہ اوّل) — Page 255

243 بغل گیر ہوئے۔میں نے آپ سے خیریت دریافت کی۔میں بڑے شوق سے جاتے وقت خوشبو کا تحفہ ساتھ لے گیا تھا کہ میں خود حضرت صاحب کی خدمت میں پیش کروں گا۔چنانچہ پیش کیا تو آپ نے نہایت پیار اور محبت سے مجھ پر پہلے Spray کیا اور پھر خود کو لگایا۔بعدہ میرا اپنی تقریر میں تعارف کروایا اور احباب سے مجھے ملنے کی تاکید کی۔آپ کے اتنے پیار کا میں بے حد مشکور ہوں۔ہر وقت دعا کرتا ہوں مولا کریم آپ کو صحت والی لمبی زندگی عطا فرمائے اور ہر وقت اپنی حفاظت میں رکھے۔چونکہ پیشاب کی بہت تکلیف تھی لہذا تھوڑی دیر کے بعد حضور سے اجازت لے کر واپس اپنی رہائش گاہ پر آگیا۔آپ کے حکم کی تعمیل میں دوستوں نے ہر طرح سے میرا وہاں خیال رکھا۔بہت خواہش تھی کہ اپنے آقا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مزار پر حاضری دوں لہذا دو دن کے بعد بذریعہ کار وہاں پہنچا۔مزار کے پاس دوستوں نے کرسی رکھ دی وہاں بہت سارے احباب اکٹھے ہو گئے اور سب نے میرے ساتھ مل کر دعا میں شمولیت کی۔بہت ہی خوشی ہوئی کہ اللہ تعالٰی نے اس عاجز کو یہ موقع عطا فرمایا۔ایک دن دہاں کے T۔V والے انٹرویو کے لئے آئے کہ آپ بنی نوع انسان کو کیا پیغام دینا چاہتے ہیں جو میں نے ریکارڈ کروایا۔بعدہ انہوں نے از راہ شفقت اپنے دور درشن" پروگرام میں نشر کیا۔چند دن قیام کے بعد خاکسار دوبارہ واپس لاہور امید