میری یادیں (حصّہ اوّل)

by Other Authors

Page 256 of 276

میری یادیں (حصّہ اوّل) — Page 256

244 سڈنی (آسٹریلیا) میں پہلی احمد یہ بیت الہدی کی بنیاد ۱۹۸۳ء میں اس بیت کی بنیاد رکھی گئی۔حضرت خلیفتہ المسیح الرابع ایدہ اللہ تعالٰی نے مرکز ربوہ میں حکم بھجوایا تھا کہ اس بنیاد میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے کسی رفیق کو بھی شامل کیا جائے۔چنانچہ مرکز والوں نے میرا وہاں جانے کے لئے انتخاب کیا اور مجھے تیار رہنے کا حکم ملا۔اس وقت بھی میں مربی تھا اور اللہ کے خاص فضل اور رحم سے اب بھی مربی ہوں۔ایک موقع پر تقریر کرتے ہوئے حضرت خلیفتہ المسیح الثانی نور اللہ مرقدہ نے فرمایا تھا کہ جو مبلغ ۱۹۲۴ء سے پہلے کے ڈیوٹی پر ہیں انہیں دفتر ریٹائر نہ کرے جب تک وہ خود نہ چاہیں اور میں اللہ کے فضل۔فریضہ ۴/ اپریل ۱۹۲۳ء سے ادا کرنے کی توفیق پا رہا ہوں۔اس وقت میری عمر 91 برس تھی غرضیکہ حکم کی تعمیل کرتے ہوئے سڈنی پہنچا۔یہاں قریباً ایک مربعہ زمین جماعت نے خریدی ہوئی ہے۔اگلے دن حضور سے ملاقات ہوئی چند دن قیام کے بعد وہ خوش نصیب دن بھی آیا جو میری زندگی کا سرمایہ ہے۔۳۰/ ستمبر ۱۹۸۳ء کو احمدیہ بیت الہدی کی بنیاد رکھی گئی سب سے پہلے حضرت مرزا طاہر احمد صاحب خلیفتہ المسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے بیلچے سے بجری سیمنٹ اور ریت کا جو مصالحہ تھا بنیاد میں ڈالا۔میں پیچھے کھڑا تھا حضور نے حکم دیا کہ دوسرا بیلچہ میں ڈالوں۔چنانچہ اس عاجز نے تعمیل کی بعدۂ باقی احباب نے اس طرح بنیاد رکھنے میں شمولیت کی نیز حضور وہاں مغرب کی نماز کے بعد درس دیا کرتے تھے میں آپ کی دائیں جانب بیٹھا ہوا تھا کہ اچانک ایک دن میرے دل میں خیال پیدا