میری یادیں (حصّہ اوّل)

by Other Authors

Page 214 of 276

میری یادیں (حصّہ اوّل) — Page 214

202 کر انجمن کو ٹھی گردانہ میں جمعہ پڑھایا۔بعد جمعہ جماعت کے احباب نے بتایا کہ اس جگہ شیعوں نے جلسہ کر کے احمدیت کے خلاف بہت زہر اگلا ہے اور ایڈیٹر اخبار ذو الفقار سیالکوٹ نے بہت ہی برے الفاظ استعمال کر کے عوام کو احمدیت کے خلاف بھڑ کالیا ہے۔ہم نے اور لاہوری جماعت نے مشورہ کیا تھا کہ ہم بھی انسدادی جلسہ کر کے ان کے اعتراضوں کے جواب دیں۔سو الحمد للہ کہ آپ لوگ آئے ہیں۔ابھی یہ باتیں ہو ہی رہی تھیں کہ لاہوری جماعت کے نمبر بھی آگئے اور قرار پایا کہ اسی میدان میں جہاں شیعوں نے جلسہ کیا تھا احمد یہ لاہوری جماعت کی بہت ہے۔رہیں جلسہ کیا جائے گا اور کل عشاء کی نماز کے بعد ہمارے شہر میں جلسہ کی منادی کروادی جائے گی۔میں نے اپنی تقریر کا موضوع «شیعیت اور احمدیت" رکھا اور مولوی عبد الواحد صاحب نے اپنی تقریر کا موضوع "اسلام کی تعلیم عالمگیر ہے " رکھا۔اگلے دن حلقہ میں منادی کروادی گئی اور تھانہ میں بھی ہونے والے جلسے کی رپورٹ دے دی۔ریاست جموں میں ایک جلسہ اگلے دن وقت مقررہ پر تلاوت و نظم سے جلسہ کا آغاز ہوا۔مولوی عبد الواحد صاحب کی نصف گھنٹہ تقریر ہوئی۔بعدۂ عاجز کی تقریر ہوئی۔شیعوں کے احمدیت پر کئے جانے والے تمام اعتراضات کے ترتیب وار جواب دیئے۔پھر میں نے کہا کہ ہم نے شیعہ صاحبان کا قرض کوڑی کوڑی اتار دیا ہے۔اب مزا تو تب ہے کہ جو قرض اب ہم انہیں دے رہے ہیں وہ بھی اتار کر دکھا ئیں۔مگر وہ ایسا ہر گز نہیں کر سکیں گے۔البتہ بزرگوں پر بد زبانی کرنا ان کا پیشہ ہے۔وہ تو کر لیں گے مگر دلائل سے جواب نہیں دے سکیں گے۔سب سے پہلے یہ معلوم کرنا ضروری ہے کہ امام حسین کا قاتل کون تھا۔اس وقت کوفہ میں نہ تو حنفی تھے اور نہ وہابی تھے اور نہ ہی احمدی