مسیحی انفاس — Page 519
۵۱۹ کرنا نے کتنے گئے ہیں؟ میں اس کا کیا جواب دوں۔پہلے یہ تو معلوم کر لیں کہ مسیح نے حقیقی مردے زندہ کتنے مردے زندہ کئے تھے ؟ پھر اس کے سوا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ مجھے سے پہلے ہے میں تو آپ کا ایک خادم ہوں۔آپ کے پاس ایک مردہ کی بابت کہا گیا جس کو سانپ نے کان تھا اور کہا کہ اس کی نئی شادی ہوئی ہے۔آپ اسے زندہ کر دیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اپنے بھائی کو دفن کرو۔اگر حقیقی مردے زندہ ہو سکتے تو سب سے پہلے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ معجزہ دیا جاتا۔ہاں یہ سچ ہے کہ بعض اوقات سخت امراض میں مبتلا اور ایسی حالت میں کہ اس میں آثارِ حیات مفقود ہوں اللہ تعالیٰ اپنے ماموروں اور مرسلوں کی دعاؤں کی وجہ سے انہیں شفا دے دیتا ہے۔اس قسم کا احیاء ہم مانتے ہیں اور یہاں بھی ہوا ہے اور اس کے سوا دوسری حیات روحانی حیات ہے۔غرض یہ دو قسم کا احیاء موتی ہم مانتے ہیں۔روحانی طور پر مسیح کا اثر بہت کم ہوا۔کیونکہ یہودیوں نے مانا نہیں اور جنہوں نے مانا ان کی تکمیل نہ ہوئی۔ایک نے لعنت بھیج دی، دوسرے نے پکڑوا دیا اور باقی بھاگ گئے۔ہاں جسمانی طور پر بعض کے لئے دعائیں کیں اور وہ مریض اچھے ہو گئے، اب بھی ہو رہے ہیں۔ملفوظات جلد ۸ صفحه ۶۹، ۷۰ حضرت عیسی " کے معجزے تو ایسے ہیں کہ اس زمانہ میں وہ بالکل معمولی سمجھے جا سکتے ہیں اکمہ سے مراد شب کو رہے۔اب ایسا بیمار معمولی کلیجی سے بھی اچھا ہو سکتا ہے۔احیاء موتی سے مراد بھی خطرناک مریضوں کا تندرست ہوتا ہے پس آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مقابلہ میں یہ باتیں کچھ بھی نہیں۔بدر جلد ۶ نمبر ۶ صفحہ ۴ مورخہ ۷ فروری ۱۹۰۷ اگر مسیح واقعی مردوں کو زندہ کرتے تھے تو کیوں پھونک مار کر ایلیا کو زندہ نہ کر دیا ١٣٧٠ بالکل معمولی معجزے تا یہود ابتلاء سے بچ جاتے اور خود مسیح کو بھی ان تکالیف اور مشکلات کا سامنا نہ ہوتا جو احیاء موتی ایلیا کی تاویل سے پیش آئیں۔الحکم جلد ۶ نمبر ۳ مورخه ۲۴ جنوری ۱۹۰۲ صفحه ۳