مسیحی انفاس

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 518 of 632

مسیحی انفاس — Page 518

۵۱۸ جو زندہ ہوا ہو القادر محبوبیت کے مقام میں ہے اس کے کام کی نسبت کوئی دست اندازی نہیں ہوگی اگر وہ تمام گزشتہ مردے زندہ کر دیتا تب بھی اس کا اختیار تھا۔اب جس حالت میں ایسی مشہور شدہ کرامات کو قبول نہیں کیا گیا جن کے قبول کرنے میں چنداں حرج نہ تھاتو پھر کیوں ایسے شخص کی طرف وہ باتیں منسوب کی جاتی ہیں جو نہ صرف قرآن شریف کی منشا کے بر خلاف ہیں بلکہ عیسی پرستی کے شرک کو اس سے مدد ملتی ہے جس نے چالیس کروڑ انسانوں کو خدائے تعالیٰ کی توحید سے محروم کر دیا ہے میں نہیں سمجھ سکتا کہ حضرت عیسی بن مریم کو اور نیتوں پر کیا زیادتی اور کیا خصوصیت ہے۔پھر اس کو ایک خصوصیت دینا جو شرک کی جڑ ہے کس قدر کھلی کھلی ضلالت ہے جس سے ایک بڑی قوم تباہ ہو چکی ہے۔براہین احمدیہ حصہ پنجم۔روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۴۷ تا ۵۰ نیز ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۳۳۴ عیسائی بار بار حضرت مسیح کے مردے زندہ کرنے کے معجزات پیش کرتے ہیں مگر ثبوت ایک کا بھی نہیں۔نہ کسی مردے نے آکر عالم آخرت کی سرگذشت سنائی یا کسی مردہ کا ثبوت میں بہشت دوزخ کی حقیقت ظاہر کی یادوسرے جہان کے چشم دید عجائبات کے بارے میں کوئی کتاب شائع کی یا اپنی شہادت سے فرشتوں کے وجود کا ثبوت دیا۔بلکہ مردوں سے مراد وہ لوگ ہیں جو روحانی یا جسمانی طور پر مردوں کی مانند تھے۔پھر گویا دعا کے ذریعہ سے نئی زندگی پائی۔یہی حال حضرت عیسی کے پرندے بنانے کا ہے۔اگر وہ سچ سچ پرندے بناتے تو ایک دنیا ان کی طرف الٹ پڑتی اور پھر کیوں صلیب تک نوبت پہنچتی اور کیا ممکن تھا کہ عیسائی لوگ جو حضرت عیسی کے خدا بنانے پر حریص ہیں وہ ایسے بڑے خدائی نشان کو چھوڑ دیتے بلکہ وہ تو ایک تنکہ کا پہاڑ بنا دیتے۔اس سے ظاہر ہے کہ یہ واقعہ جو قرآن شریف میں مذکور ہے اپنے ظاہری معنوں پر محمد نہیں بلکہ اس سے کوئی خفیف امر مراد ہے جو بہت وقعت اپنے اندر نہیں محمول رکھتا۔حقیقة الوحی۔روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۴۰۵ میرے متعلق یہ بھی اعتراض کرتے ہیں کہ مسیح نے مردے زندہ کئے تھے انہوں