مسیحی انفاس

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 408 of 632

مسیحی انفاس — Page 408

۴۰۸ STAT ۲۸۲ ٢٨٣ سالی وغیرہ سے شادی کرنا انجیل کے کس حکم کے بر خلاف ہے۔ملفوظات۔جلد ۸ صفحه ۳۵ ۳۶ قرآن تمہیں انجیل کی طرح یہ نہیں کہتا کہ اپنی شراب مت پیو کہ مست ہو جاو۔بلکہ وہ کہتا ہے کہ ہر گزنہ پی۔ورنہ تجھے خدا کی راہ نہیں ملے گی۔اور خدا تجھ سے ہم کلام نہیں ہو گا اور نہ پلیدیوں سے پاک کرے گا۔اور وہ کہتا ہے کہ یہ شیطان کی ایجاد ہے۔تم اس سے بچو۔کشتی نوح - روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۲۹ قرآن تمہیں انجیل کی طرح فقط یہ نہیں کہتا کہ اپنے بھائی پر بے سبب غصہ مت ہو۔بلکہ وہ کہتا ہے کہ نہ صرف اپنے ہی غصہ کو تھام بلکہ تو اصوا بالمرحمہ پر بھی عمل کر اور دوسروں کو بھی کہتارہ کہ ایسا کریں۔اور نہ صرف خود رحم کر بلکہ رحم کے لئے اپنے تمام بھائیوں کو وصیت بھی کر۔کشتی نوح - روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۲۹ قرآن تمہیں انجیل کی طرح یہ نہیں کہتا کہ بجز زنا کے اپنی بیوی کی ہر ایک ناپاکی پر صبر کرو اور طلاق مت دو۔بلکہ وہ کہتا ہے کہ الطَّيِّبَاتُ لِلطَّيِّبِينَ - قرآن کا یہ نشا بیوی کی بد چلنی ہے کہ ناپاک پاک کے ساتھ رہ نہیں سکتا۔پس اگر تیری بیوی زینا تو نہیں کرتی مگر شہوت کی نظر سے غیر لوگوں کو دیکھتی ہے اور ان سے بغل گیر ہوتی ہے اور زنا کے مقدمات اس سے صادر ہوتے ہیں گو ابھی تکمیل نہیں ہوئی اور غیر کو اپنی برہنگی دکھلا دیتی ہے اور مشرکہ اور مفسدہ ہے اور جس پاک خدا پر تو ایمان رکھتا ہے اس سے وہ بیزار ہے تو اگر وہ باز نہ آوے تو تو سے طلاق دے سکتا ہے۔کیونکہ وہ اپنے اعمال میں تجھ سے علیحدہ ہو گئی۔اب تیرے جسم کا ٹکڑہ نہیں رہی پس تیرے لئے اب جائز نہیں ہے کہ تو دیوئی سے اس کے ساتھ بسر کرے کیونکہ اب وہ تیرے جسم کا ٹکڑہ نہیں ایک گندہ اور متعفن عضو ہے جو کاٹنے کے لائق ہے۔ایسا نہ ہو کہ وہ باقی عضو کو بھی گندہ کر دے اور تو مر جائے۔