مسیحی انفاس

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 338 of 632

مسیحی انفاس — Page 338

معلوم ہوا کہ تمکن ہے کہ افغان بنی اسرائیل ہوں جو قدیمی را چو توں میں مل گئے ہوں اور ہمیشہ سے میری نظر میں افغانوں کے اصل و نسل کے مسئلہ کا صحیح حل نہایت ہی اغلب طور پر یہی معلوم ہو تا رہا ہے۔پر نو میکل کے افغان روایت و تامل کی بنا پر اپنے تئیں پر گزیدہ قوم یعنے ابراہیم کی اولاد میں سے شمار کرتے ہیں۔ان تمام تحریمات کو جو نامی مولفوں کی کتابوں میں سے ہم نے لکھتی ہیں یکسانی طور پر تصویر میں لانے سے ایک صادق کو یقین کامل ہو سکتا ہے کہ یہ تو میں جو افغان اور کشمیری اس ملک ہندوستان اور اس کے حدود اور نواح میں پائی جاتی ہیں در اصل بنی اسرائیل ہیں۔مسیح ہندوستان میں۔روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحہ ۹۳ تا ۱۰۷ ۳۳۸