مسیحی انفاس — Page 323
۳۲۳ بہشت اور ملائک اور قیامت کو بھی مانتا ہے اور یہ الزام جو درود خدا کا منکر ہے یہ محض افتراء ہے۔بلکہ بدھ ویدانت کا منکر ہے اور ان جسمانی خداؤں کا منکر ہے جو ہندو مذہب میں بنائے گئے تھے۔ہاں وہ وید پر بہت نکتہ چینی کرتا ہے اور موجودہ وید کو صحیح نہیں مانتا اور اس کو ایک بگڑی ہوئی اور محترف اور مبدل کتاب خیال کرتا ہے اور جس زمانہ میں وہ ہندو اور وید کا تابع تھا اس زمانہ کی پیدائیش کو ایک بری پیدایش قرار دیتا ہے۔چنانچہ وہ اشارات ک طور پر کہتا ہے کہ میں ایک مدت تک بند ر بھی رہا۔اور ایک زمانہ تک ہاتھی اور پھر میں ہرن بھی بینا اور کہتا بھی اور چار دفعہ میں سانپ بنا۔اور پھر چھڑیا بھی بنا اور مینڈک بھی بنا اور دو دفعہ مچھلی بنا اور دس دفعہ شیر بنا۔اور چار دفعہ مرغا بنا۔اور دو دفعہ میں سور بنا اور ایک وفعہ خرگوش بنا اور خرگوش بننے کے زمانہ میں بندروں اور گیدڑوں اور پانی کے کتوں کو تعلیم دیا کرتا تھا۔اور پھر کہتا ہے کہ ایک دفعہ میں بھوت بنا اور ایک دفعہ عورت بنا اور ایک دفعہ ناچنے والا شیطان بنا۔یہ تمام اشارات اس اپنی تمام زندگی کی طرف کرتا ہے جو بزدلی اور زنانہ خصلت اور ناپاکی اور درندگی اور وحشیانہ حالت اور عیاشی اور شکم پرستی اور تو ہمات سے بھری ہوئی تھی۔معلوم ہوتا ہے کہ یہ وہ اس زمانہ کی طرف اشارہ کرتا ہے جبکہ وہ وید کا پیرو تھا۔کیونکہ وہ وید کے ترک کرنے کے بعد کبھی اس بات کی طرف اشارہ نہیں کرتا کہ پھر بھی کوئی حصہ گندی زندگی کا اُس کے اندر رہا تھا بلکہ اسکے بعد اس نے بڑے بڑے دعوے کئے اور کہا کہ وہ خدا کا مظہر ہوگیا اور نروان کو پا گیا۔بُدھ نے یہ بھی کہا ہے کہ جب انسان دوزخ کے استمال لے کر دنیا سے جاتا ہے تو وہ دوزخ میں ڈالا جاتا ہے اور دوزخ کے سپاہی اُس کو کھینچکر دوزخ کے بادشاہ کی طرف اُس کو لے جاتے ہیں اور اُس بادشاہ کا نام یہ ہے اور پھر اس دوزخی سے پوچھا جاتا ہے کہ کیا تو نے ان پانچ رسولوں کو نہیں دیکھا تھا جو تیرے آگاہ کرنے کے لئے بھیجے گئے تھے اور وہ یہ ہیں۔بچپن کا زمانہ بڑھا پے کا زمانہ ہماری۔