مسیحی انفاس — Page 324
مجرم ہو کر دنیا میں ہی سنترا پالینا جو آخرت کی سزا پر ایک دلیل ہے۔مردوں کی لاشیں جو دنیا کی بے ثباتی ظاہر کرتی ہیں۔مجرم جواب دیتا ہے کہ جناب میں نے اپنی بیوقوفی کے سبب ان تمام باتوں پر کچھ بھی غور نہ کی۔تب دوزخ کے موکل اُس کو کھینچ کر عذاب کے مقام پر لے جائیں گے اور لوہے کی زنجیروں کے ساتھ ہو آگ سے اس قدر گرم کئے ہوئے ہونگے کہ آگ کی طرح سرخ ہونگے باندھ دیئے جائیں گے اور نیز بدھ کہتا ہے کہ دوزخ میں کئی طبقے ہیں جن میں مختلف قسم کے گنہ گار ڈالے جائینگے۔بغرض یہ تمام تعلیمیں بآواز بلند پکار رہی ہیں کہ بدھ مذہب نے حضرت مسیح کے فیض صحبت سے کچھ حاصل کیا ہے۔لیکن ہم اس جگہ اس سے زیادہ طول دینا پسند نہیں کرتے اور اس فصل کو اسی جگہ ختم کر دیتے ہیں کیونکہ جبکہ بدھ مذہب کی کتابوں میں صریح طور پر حضرت مسیح کے اس ملک میں آنے کے لئے پیش گوئی لکھتی گئی ہے جس سے کوئی انکار نہیں کرسکتا۔اور پھر اس کے بعد ہم دیکھتے ہیں کہ بدھ مذہب کی ان کتابوں میں ہو حضرت مسیح کے زمانہ میں تالیف ہوئیں انجیل کی اخلاقی تعلیمیں اور مثالیں موجود ہیں تو ان دونوں باتوں کو باہم ملانے سے کچھ شک نہیں رہ سکتا کہ ضرور حضرت مسیح اس ملک میں آئے تھے۔سوچیں شہادت کو ہم بدھ مذہب کی کتابوں میں سے ڈھونڈنا چاہتے تھے خدا کا شکر ہے کہ وہ شہادت کامل طور پر ہمیں دستیاب ہو گئی ہے۔مسیح ہندوستان میں۔روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحہ ۷۲ تا ۹۲