مسیحی انفاس

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 322 of 632

مسیحی انفاس — Page 322

کی طرح اس کا بھی باپ تھا۔یہ بھی لکھا ہے کہ بدھ کی پیدائش کے وقت ایک ستارہ نکا تھا اور سلیمان کا قصہ جو س نے حکم دیا تھا کہ اس بچے کو آدھا ادھار کے ان دونوں عورتوں کو دو کہ لے لیں۔یہ قصہ بدھ کی جانکا میں بھی پایا جاتا ہے۔اس سے سمجھ آتا ہے کہ علاوہ اس کے کہ حضرت مسیح علیہ السلام اس ملک میں تشریف لائے اس ملک کے یہود جو اس ملک میں آگئے تھے اُن کے تعلقات بھی بدھ مذہب سے ہو گئے تھے اور بدھ مذہب کی کتابوں میں جو طریق پیدائش دنیا لکھا ہے وہ بھی توریت کے بیان سے بہت ملتا ہے۔اور جیسا کہ توریت سے معلوم ہوتا ہے کہ مرد کو عورتوں پر ایک درجہ فوقیت ہے۔ایسا ہی بدھ مذہب کے رو سے ایک جوگی مرد ایک جوگی عورت سے درجہ میں زیادہ سمجھا جاتا ہے۔ہاں بدھ تناسخ کا قائل ہے مگر اس کا تناسخ انجیل کی تعلیم سے مخالف نہیں ہے۔اسکے نزدیک تناسخ تین قسم پر ہے ( ) اول یہ کہ ایک مرضیا ہے شخص کی عقد ہمت اعمال کا نتیجہ تقاضا کرتا ہے کہ ایک اور جسم پیدا ہو۔(۲) دوسری وہ قسم جس کو تبت والوں نے اپنے لاموں میں مانتا ہے۔یعنے یہ کہ کسی بدھ یا بدھ ستوا کی روح کا کوئی حصہ موجودہ لاموں میں حلول کر آتا ہے یعنے اسکی قوت اور طبیعت اور روحانی خاصیت موجودہ لامہ میں آجاتی ہو اور اسکی روح اس میں اثر کرنے لگتی ہے۔(۳) تیسری قسم تناسخ کی یہ ہے کہ اسی زندگی میں طرح طرح کی پیدائیشوں میں انسان گذرتا چلا جاتا ہے۔یہانتک کہ در حقیقت اپنے ذاتی خواص کے لحاظ سے انسان بن جاتا ہے۔ایک زمانہ انسان پر وہ آتا ہے کہ گویا وہ بیل ہوتا ہے اور پھر زیادہ حرص اور کچھ شرارت بڑھتی ہے تو کتا بن جاتا ہے اور ایک ہستی پر موت آتی ہے اور دوسری ہستی پہلی ہستی کے اعمال کے موافق پیدا ہو جاتی ہے۔لیکن یہ سب تغییرات اسی زندگی میں ہوتے ہیں۔اسلئے یہ عقیدہ بھی انجیل کی تعلیم کے مخالف نہیں ہے۔ور ہم بیان کر چکے ہیں کہ بد در شیطان کا بھی قائل ہے۔ایسا ہی دوزخ اور