مسیحی انفاس

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 231 of 632

مسیحی انفاس — Page 231

وهنأوهم متبسمين۔فصدقوا قولهم الذين كانوا كمثلهم في الجهالة، ونظيرهم في الضلالة وكانوا يتفنون فرحين فنزعوا الحلي من أعضاء نساءهم وآذان إمائهم، وآناف بناتهم وأيدي أخواتهم، وأرجل أمهاتهم، وأشركوا في تلك التجارة نساء أصدقائهم وأزواج أحبائهم بل نسوان جيرانهم وعذارى أقرانهم، وغادر وهن كأشجار خالية من ثمار۔وغادر كل أحد بيته أنقى من الراحة ، طمعا في كثرة المال وزيادة الراحة، ثم رجعوا مستبشرين ونبذوا الحلي أمام يديه فرحين۔فلما رأى المكار امتلاء كيسه وانجلاء بؤسه، ورأى حمقهم وجهلهم فرح فرحاً شديدا، ووجد نفسه غنيًا صنديدا۔قال: أعلم أنكم ذو حظ عظيم، ومن الفائزين، وستجتنون جنا عملكم وتعلون مطا جملكم، وتذكرونني إلى أبد الآبدين۔ثم قال يا معشر الأخيار وأكباد هذه الديار ، اعلموا أن هذا العمل من الأسرار، ہو رہے تھے۔اور پھر جبکہ وہ اپنے گھروں میں خوش خوش داخل ہوئے تو داخل ہو کر کہنے لگے کہ گڈ مارنگ پھر ان لوگوں کو تمام قصہ سے مطلع کیا اور ہنس ہنس کر ان کو مبارکباد دی پس ان لوگوں نے جو جہالت اور گمراہی میں ویسے ہی تھے ان کی باتوں کی تصدیق کی اور مارے خوشی کے گانے لگے۔پھر ان لوگوں نے اپنی عورتوں کے اعضاء اور اپنی لونڈیوں کے کانوں اور اپنی بیٹیوں کے ناکوں اور اپنی بہنوں کے ہاتھوں اور اپنی مادوں کے پیروں سے زیور اتارے اور اس تجارت میں ان لوگوں کو بھی شریک کر لیا جو ان کے دوستوں کی عورتیں اور ان کے آشناؤں کی بیویاں تھیں بلکہ اپنے ہمسائیوں کی عورتوں اور اپنے ہم مرتبہ لوگوں کی کنواری لڑکیوں کو بھی اس تجارت میں داخل کیا اور ان عورتوں کو ایسی حالت میں چوڑا جیسا کہ درختوں سے پھل اتارا جاتا اور ہر ایک نے اپنے گھر کو ہتھیلی کی طرح صفاحٹ چھوڑا اس طمع سے کہ مال بڑھے گالور بہت آرام ہو گا پھر خوش خوش واپس آئے۔اور آکر اس مکلر کے آگے تمام زیور ڈال دیا اور اس حرکت کرنے کے وقت بہت خوش تھے۔پس جبکہ اس مکار نے دیکھا کہ اس کا تھیلہ بھر گیا اور سختی جاتی رہی اور یہ بھی دیکھا کہ یہ لوگ کیسے احمق اور جاہل ہیں تو بہت ہی خوش ہوا اور اپنے تیں ایک غنی رئیس کی طرح پایا کہنے لگا کہ میں جانتا ہوں کہ تم لوگ بڑے ہی خوش قسمت ہو اور ان میں سے ہو جو مراد پاتے ہیں۔اور عنقریب تم اپنے عمل کا پھل چنو گے اور اپنے اونٹ پر سوار ہو گے اور ہمیشہ مجھے یاد رکھو گے۔پھر کہنے لگا کہ اے نیکوں کے ٹولو اور اس ولایت کے جگر گوشو ! آپ لوگ یقیناً جانیں کہ یہ عمل اسرار میں سے ہے اور غیروں سے چھپانا اس کا واجب ہے اور اس کی