مسیحی انفاس — Page xii
و (زمین پر) جاپڑیں۔اس لئے کہ ان لوگوں نے (خدائے ) رحمان کا بیٹا قرار دیا ہے اور ( خدائے رحمان کی شان کے یہ بالکل خلاف ہے کہ وہ کوئی بیٹا بنائے۔کیونکہ ہر ایک جو آسمانوں اور زمین میں ہے وہ (خدائے ) رحمان کے حضور غلام کی صورت میں حاضر ہونے والا ہے۔پس ایسی قوم جو ان عقائد کی حامل ہے اس کو خدائے واحد دیگانہ کی طرف بلانے کے لئے اور خدائے رحمان کی طرف بیٹا منسوب کرنے وغیرہ عقائد کے رد کے لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس موعود کی علامات میں سے ایک علامت یکسر الصلیب “ بیان فرمائی کہ اسے اس صلیب کو توڑنا ہے جس پر ایسے عقائد کی بنیاد ہے۔مخبر صادق حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کی پیش گوئیوں کے مطابق ملک ہند کے صوبہ مشرقی پنجاب کے ایک قصبہ قادیان سے ایک شخص مرزا غلام احمد قادیانی نے یہ اعلان کیا کہ اقولُ وَلَا اَحْتَى فَإِنِّي مَسِيحُه وَلوَعِنْدَ هَذَا القَوْلِ بِالسَّيْفِ أَنْحَرُ میں بانگ دہل یہ اعلان کرتا ہوں کہ میں ( خدا تعالیٰ کی طرف سے ) صحیح ہوں اور مجھے کسی قسم کا خوف نہیں خواہ اس اعلان کی وجہ سے میں تلوار کے ساتھ ذبح کیا جاوں۔نیز آپ نے کسر صلیب کے لئے ان الفاظ میں اپنے عزم کا اظہار کیا کہ وَاللَّهِ إِلَى أَحْسِرَنٌ صَلِيبَكُمْ وَلوَ مُرْقَتْ فَتَرَاتٌ حِسْمِي وَأَكسَر خدا کی قسم! میں تمہاری صلیب کو توڑ کے رہوں گا خواہ مجھے ٹکڑے ٹکڑے کر دیا جائے اور میرے جسم کو ذروں میں پیس دیا جائے۔