مسیحی انفاس — Page xiii
| ز آپ نے تحریر و تقریر کے ذریعہ عیسائیت کے مروجہ عقائد کا قرآن کریم، احادیث نبویہ، بائبل، انا جیل، تاریخ، طب، منطق اور معقولی دلائل سے رو پیش کیا اور اپنے ان دلائل پر قوانین قدرت کو بھی گواہ ٹھہرایا اور ان براہین کو خدا تعالیٰ نے تائیدی نشانوں کے ذریعہ غلبہ عطا کیا۔اس طرح تو حید کے قرآنی تصور کے سامنے عیسائیوں کے مروجہ عقائد بالکل بے حقیقت و بے حیثیت ہو گئے۔اپنے ان عقائد کے دفاع کے لئے مسیحی مناروں نے بہت زور لگایا اور ہر حربہ آزمایا کہ کسی طرح وہ اس ٹوٹتی ہوئی صلیب کو سہارا دے سکیں مگر تقدیر الہی ان کا ساتھ نہ دینے پر مامور تھی۔پادریوں کی مسلسل ناکامی سے کون آگاہ نہیں۔یہاں صرف ایک بڑے پادری بشپ جارج ایلفرڈ لیفرائے