مسیح اور مہدیؑ

by Other Authors

Page 416 of 708

مسیح اور مہدیؑ — Page 416

مسیح اور مہدی حضرت محمد رسول اللہ کی نظر میں 416 امام مہدی کے لئے چاند اور سورج کی آسمانی گواہی ظہور سے قبل دنیا اس کی شدت سے منتظر تھی۔یہ نشان مین چودھویں صدی کے سر پر رمضان 1311ھ بمطابق 1894ء میں ظاہر ہوا۔چاند گرہن رمضان المبارک کی (15،14،13) تاریخوں میں سے پہلی تاریخ 13 کو بمطابق 23 مارچ اور سورج گرہن رمضان کی تاریخوں (29،28،27) میں سے درمیانی تاریخ 28 رمضان بمطابق 6 اپریل کو ہوا۔i۔سول اینڈ ملٹری گزٹ 7 اپریل 1894ء ii۔سراج الاخبار 11 جون 1894ء۔THE PIONEER MAIL-iii 29 مارچ 1894 صفحہ 8 THE PIONEER MAIL-i7 12 اپریل 1894 صفحہ 12 MOORE,S AUSTRALIAN ALMANAC-V صفحہ 2 L'ILLUSTRATION-vi میگزین 1897 ) 147 شیعہ احادیث سے بھی پتہ چلتا ہے کہ یہ نشان اہل بیت اور ان کے محبان میں اس قدر معروف و مشہور تھا کہ بعض مواقع پر امام محمد باقر نے سورج گرہن اور چاند گرہن کی تاریخیں سہو ا یا غلط فہمی سے الٹ بیان فرما دیں یعنی سورج گرہن کا مہینہ کے وسط میں اور چاند گرہن کا مہینہ کے آخر میں ذکر کیا تو سامعین میں سے ایک شخص نے عرض کیا کہ اے فرزند رسول ( شاید ایسے نہیں ) بلکہ سورج گرہن مہینہ کے آخر میں اور چاند گرہن مہینہ کے وسط میں ہوگا۔( بحار الانوار مترجم جلد 12 صفحہ 110 محفوظ بک ایجنسی کراچی ) 148 بعض لوگ اس نشان کے ظاہر ہو جانے کے بعد بھی اس کی تاریخوں پر یہ اعتراض کرتے ہیں کہ چاند گرہن حدیث کے ظاہری الفاظ کے مطابق یکم رمضان اور سورج گرہن 15 رمضان کو گرہن لگنا چاہئے تھا، یہ اعتراض نہ صرف قرآن شریف بلکه قانون قدرت پر بھی ہے جس کے مطابق چاند سورج گرہن کی مقررہ تاریخوں میں کوئی تبدیلی نہیں آسکتی کیونکہ یہ سب سیارے اپنے مقررہ مستقل مدار پر گردش میں ہیں۔(یس : 41) اور سنت الہی کے مطابق چاند گرہن تیرہ سے پندرہ اور سورج گرہن ستائیس سے انتیس کو ہوتا چلا آیا ہے۔جہاں تک ظاہری الفاظ کا تعلق ہے پہلی کے چاند کو ہلال کہتے ہیں جب کہ اس حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قمر کو گرہن لگنے کا ذکر فرمایا ہے۔پس تاریخوں کا مسئلہ بھی ایک مدعی مہدویت کے وقت میں اس نشان کے خاص تاریخوں میں ظاہر فرما کر حل کر دیا۔اور خدا کی فعلی شہادت اس کے حق میں گواہ بن گئی۔اس نشان کے پورا ہو جانے کے بعد اس حدیث کی صحت پر بودے اعتراضوں کی کوئی بھی حیثیت نہیں کیونکہ پیشگوئی اپنی سچائی خود ظاہر کر چکی ہے۔