مسیح اور مہدیؑ — Page 415
مسیح اور مہدی حضرت محمد رسول اللہ کی نظر میں 415 امام مہدی کے لئے چاند اور سورج کی آسمانی گواہی 23۔امام مہدی کے لئے چاند اور سورج کی آسمانی گواہی عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ قَالَ : إِنَّ لِمَهْدِيْنَا آيَتَيْنِ لَمْ تَكُونَا مُنْذُ خَلْقِ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ تَنْكَسِفُ الْقَمَرُ لِأَوَّلِ لَيْلَةٍ مِنْ رَمَضَانَ وَتَنْكَسِفُ الشَّمْسُ فِى النّصفِ مِنْهُ وَلَمْ تَكُونَا مُنْذُ خَلَقَ اللَّهُ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضَ۔(سنن الدار قطني الجزء الثاني صفحه 51 دار الكتب العلمية بيروت ) 145 ترجمہ: حضرت امام محمد باقر ( حضرت امام علی زین العابدین کے صاحبزادے اور حضرت امام حسین کے پوتے ) روایت کرتے ہیں کہ ہمارے مہدی کی سچائی کے دونشان ایسے ہیں کہ جب سے زمین و آسمان پیدا ہوئے وہ کسی کی سچائی کے لئے اس طرح ظاہر نہیں ہوئے۔چاند کو اس کے گرہن کی تاریخوں میں سے پہلی تاریخ ( یعنی 13 ) کو گرہن ہوگا اور سورج کو اس کے گرہن کی تاریخوں میں سے درمیانی تاریخ ( یعنی (28) کو گرہن ہوگا اور جب سے اللہ نے زمین و آسمان کو پیدا کیا ان دونوں کو اس سے پہلے بطور نشان کبھی گرہن نہیں ہوا۔تشریح دارقطنی کے علاوہ یہ حدیث علامہ قرطبی نے تذکرہ میں، علامہ سیوطی نے الحاوی میں ، علامہ ابن حجر ہیثمی نے القول المختصر میں بیان کی ہے۔ان کے علاوہ متعد د علماء سلف اہل سنت و تشیع نے بھی اسے روایت کیا ہے۔یہ حدیث قرآن شریف کی سورۃ القیامہ کی ان آیات کی تفسیر ہے جن میں آخری زمانہ کے آثار و علامات کے بیان میں چاند اور سورج کے گرہن کی پیشگوئی کرتے ہوئے فرمایا: وَخَسَفَ الْقَمَرُه وَجُمِعَ الشَّمْسُ وَالْقَمَرُه (القيامة : 9-10) یعنی جب چاند کو گرہن لگے گا اور سورج اور چاند دونوں کو ( خسوف کی حالت میں ) جمع کر دیا جائے گا۔اعلام الحديث الجزء الاول صفحه 611-612 احیاء التراث مكة المكرمة) 146 اس حدیث میں امام مہدی کی صداقت کے اس عظیم الشان نشان کی مزید تفصیل ہے جس کے