مسیح اور مہدیؑ

by Other Authors

Page 385 of 708

مسیح اور مہدیؑ — Page 385

مسیح اور مہدی حضرت محمد رسول اللہ کی نظر میں 385 دقبال و یا جوج ماجوج پر مسیح موعود اور جماعت کا علمی وروحانی غلبہ بر پا کرنے کا سورہ کہف کے آخر میں ذکر ہے اور اس حدیث میں دجال کے فساد برپا کرنے کا بیان ہے جس کے فتنہ سے بچنے کے لئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سورہ کہف کی ابتدائی اور آخری دس آیات پڑھنے کے لئے امت کو ہدایت فرمائی۔ابتدائی آیات میں خاص طور پر ان لوگوں کو انذار کرنے کا ذکر ہے جنہوں نے خدا کا بیٹا قرار دیا ہے نیز عیسائیت کے باطل عقائد الوہیت مسیح اور کفارہ وغیرہ کا رڈ ہے جس سے کھل جاتا ہے کہ دجال سے مراد عیسائی قوم ہی ہے جس کا علمی و عملی مقابلہ کرنے کے لئے سورہ کہف کی ابتدائی اور آخری دس آیات پڑھنے کی طرف توجہ دلائی گئی ہے۔جو دراصل عیسائیت کے بنیادی عقائد الوہیت و تثلیث اور کفارہ کی تردید پرمشتمل ہے۔سورۃ فاتحہ میں جن ضالین سے بچنے کی دعا مسلمانوں کو سکھائی گئی ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے عیسائی مذہب کے لوگ مراد لئے۔یہی وہ دجال ہے جس کا ذکر سورۃ کہف کی آخری آیات 103 تا 106 میں اس طرح ہے کہ انہوں نے مذہب کا لبادہ اوڑھ رکھا ہے مگر تمام تر کوششیں دنیا کی خاطر وقف ہیں اور اپنی مادی و صنعتی ترقی پر نازاں ہیں۔انہیں طاقتور ترقی یافتہ اقوام سلطنت روس وغیرہ کو بائیل میں جوج (یعنی یا جوج) کے لقب سے یاد کیا گیا ہے اور اس کے بارہ میں لکھا ہے کہ وہ بھی اس مغرب کی سرزمین کے باشندے ہیں۔حز قیل باب 38 آیت 1 تا 4 کتاب مقدس صفحه 1051 پاکستان بائبل سوسائٹی لاہور ) اور یہ قدیمی نام آج تک مغربی اقوام اپنے لئے استعمال کرنے میں کوئی عار نہیں سمجھتیں، گلڈھال لندن میں نصب یا جوج ماجوج کے مجسمے اس کی کافی شہادت ہیں۔جن کو دوبارہ ایستادہ کرنے کی تقریب پر 1951ء میں چرچل نے یا جوج کو روس اور ماجوج کو امریکہ اور اس کے اتحادیوں کا نشان قرار دیا تھا۔(لندن ٹائم 10 نومبر 1951ء) حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی نے دجال کو شرور کا مجموعہ قرار دیتے ہوئے فرمایا ہے کہ یا جوج ماجوج دجالی روح کی بھی ترقی یافتہ شکل ہوگی جس سے شتر اتنا عام ہو گا کہ نظام عالم درهم برهم ہو جائے گا۔خیر کثیر صفحہ 250 مترجم مولا نا عبدالرحیم دارالاشاعت کراچی ) تعبیر رویا کی کتابوں میں قتل دجال کی تعبیر کا فر اور بدعتی کی ہلاکت سے کی گئی ہے۔(معجم تفسير الاحلام صفحه 382 مكتبة الصفاء 143 141 142