مسیح اور مہدیؑ — Page 384
مسیح اور مہدی حضرت محمد رسول اللہ کی نظر میں 384 دنبال و یا جوج ماجوج پر مسیح موعود اور جماعت کا علمی وروحانی غلبہ ہے۔137 ( تفسير الاحلام صفحه 682 دار الكتب العلمية بيروت ( ) اس میں یہ اشارہ تھا کہ دو بیماریوں کے باوجود مسیح موعود کا عظیم الشان اسلامی خدمات کی توفیق پانا اس کے منجانب اللہ ہونے کا نشان ہو گا۔چنانچہ حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام کی دوران سر اور ذیا بیطس کی دو بیماریوں کے باوجود اسلام کے دفاع اور تائید میں اسی سے زائد تصانیف واقعی ایک عظیم الشان اور قابل قدر خدمت ہے۔دوفرشتوں پر ہاتھ رکھنے سے مراد فرشتہ خصلت انسانوں کی مدد اور تعاون ہے جو مسیح موعود کو حاصل ہونا تھا جیسا کہ صحیح بخاری کی دوسری روایت میں فرشتوں کی بجائے دو مرد حضرات کے کندھوں پر مسیح موعود کے ہاتھ رکھنے کا ذکر موجود ہے۔نصر الباری جلد ہفتم صفحہ 528 ناشر مکتبہ الشیخ بہادر آباد کراچی ) وو 138 چنا نچہ اللہ تعالیٰ نے واقعی حضرت مرزا صاحب کو ایسے اعوان و انصار بھی عطا فرمائے جو واقعی فرشتہ خصلت تھے۔جہاں تک دجال کے لفظ کا تعلق ہے دجل“ کے لغوی معنی کسی چیز کو ڈھانکنے اور ملمع سازی کے ہیں۔بہت زیادہ جھوٹ بولنے والے کو بھی دجال کہتے ہیں اور اپنی کثرت کی وجہ سے ساری زمین پر پھیل جانے والے اور سامان تجارت سے روئے زمین کو ڈھانک لینے والے گروہ کو بھی دجال کہا گیا ہے۔( مصباح اللغات زیر لفظ دجال مکتبہ قدوسیہ لاہور ) 139 یہ تمام صفات عیسائی قوم کے دینی اور دنیوی علماء میں بدرجہ اتم موجود ہیں جو حضرت عیسی کو خدا بنانے کےسب سے بڑے جھوٹ کے مرتکب ہو رہے ہیں۔اور دجال ان مغربی اقوام کا مذہبی نام ہے جب کہ سیاسی قوت و طاقت کے اعتبار سے انہیں یا جوج ماجوج کے نام سے تعبیر کیا گیا ہے۔یا جوج ماجوج کے الفاظ اینچ “ سے مشتق ہیں جو آگ کے شعلہ مارنے یا بھڑ کنے کو کہتے ہیں۔" ( مفردات القرآن اردو جلد اول صفحہ 37 ناشر شیخ شمس الحق لاہور ) 140 گویا ان قوموں کے نام میں ہی ایک اشارہ آگ کو مسخر کرنے اور بڑی مہارت سے آگ سے کام لینے کی طرف تھا اور دوسرا اشارہ ان قوموں کی ناری سرشت کی طرف تھا کہ یہ متکبر قو میں انتہائی تیز اور چالا کی وہوشیاری میں طاق ہوں گی۔احادیث میں ایک طرف ان اقوام یا جوج ماجوج کے غلیہ کا ذکر ہے دوسری طرف دجال کا ، جس سے صاف ظاہر ہے کہ یہ ایک ہی قوم کے دو صفاتی نام ہیں۔ورنہ جب دنیا پر پہلے ایک قوم قابض ہو گی تو دوسری کا غلبہ کہاں ہوگا ؟ یا جوج ماجوج کے فساد